دبئی: محمد شامی (تین وکٹ)، ورون چکرورتی اور رویندر جڈیجہ(دو- دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 49.3 اوور میں 264 رن پر سمیٹ دیا آج یہاں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے چار رنز کے اسکور پر کوپر کونوولی (صفر) کا وکٹ گنوا دیا۔
کوپر کونوولی کو محمد شامی نے آوٹ کیا۔