National News

پاکستان کی ناپاک کوشش ناکام، بی ایس ایف نے پھر پکڑ ا چینی ڈرون

پاکستان کی ناپاک کوشش ناکام، بی ایس ایف نے پھر پکڑ ا چینی ڈرون

ترنتارن : پڑوسی ملک پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے لیکن ان مذموم سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سرحد پر تعینات بی ایس ایف اور ضلع پولیس کی جانب سے منصوبوں کو کامیاب ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب ضلع میں بھارت پاکستان سرحد کے قریب ایک چینی ڈرون برآمد ہوا۔


اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ڈی ایس پی سب ڈویژن بھیکھی ونڈ پریتندر سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کی شام دیر گئے سیکٹر امرکوٹ کے تحت بی او پی دھرما کے قریب پاکستانی ڈرون کے ٹکرانے کی آواز سنائی دی جس کے بعد سرحد پر تعینات بی ایس ایف کی 103 بٹالین اور خلدہ پولیس اسٹیشن نے سرحد کے قریب ڈل گاو¿ں میں ستنام سنگھ ولد سجن سنگھ کے کھیتوں سے ایک چینی ڈرون برآمد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خلدہ تھانے میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top