National News

نئے عزم کے ساتھ ترقی کی رفتار تیز، نتیش کی قیادت میں بہار ہوگا خود کفیل: انجم آرا

نئے عزم کے ساتھ ترقی کی رفتار تیز، نتیش کی قیادت میں بہار ہوگا خود کفیل: انجم آرا

پٹنہ:بہار جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی ترجمان محترمہ انجم آرا نے سنیچر کو کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں سال 2025 سے 2030 تک کا وقت بہار کے لئے صنعتی انقلاب کا دور ثابت ہوگا، جہاں ریاست میں نئی صنعتوں کے قیام کے ساتھ ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار فراہم کرنے کی سمت میں حکومت پوری مضبوطی کے ساتھ کام کرے گی جے ڈی یو ترجمان محترمہ انجم آرا نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ بہار کو خود کفیل، قابل اور تیزی سے ترقی کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں لانے کے لئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے واضح عزم کیا ہے اور آنے والے پانچ برسوں میں ترقی کی نئی جہتیں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ، بنیادی سہولیات کو مضبوط بنانے، ٹیکنالوجی پر مبنی کام کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو جدید ہنر کی تربیت فراہم کرنے کے لیے این ڈی اے حکومت پوری وابستگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے۔
جے ڈی یو ترجمان نے کہا کہ ترقی کسی نعرے کا نہیں بلکہ مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے، اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں بہار نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ عزم اور حساسیت سے بڑے سے بڑے چیلنج کا حل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مسٹرکمار کی قیادت اور آنے والے برسوں میں بہار کی ترقی ملک کے سامنے مثال پیش کرے گی اور ہر شعبے کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون اور حکومت کی وابستگی کے ساتھ اب بہار ترقی کے اس راستے پر گامزن ہو چکا ہے، جہاں رکاوٹ کی کوئی جگہ نہیں، صرف نئی کامیابیوں کی طرف بڑھنا ہے۔



Comments


Scroll to Top