ممبئی :ہندستانی سینما کی پہلی آئٹم گرل اور معروف اداکارہ ہیلن اپنا 87 واںجنم دن منارہی ہیں ہیلیَن بالی ووڈ کی ان چند باصلاحیت اداکاراوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی محنت، رقص کی غیر معمولی صلاحیت اور شاندار اداکاری کی بدولت ایک مضبوط شناخت قائم کی ہیلن اپنی دلکش اداکاری کے باعث آج بھی یاد کی جاتی ہیں
ہیلیَن این رچرڈسن کی پیدائش 21 نومبر 1938 کو رنگون (برٹش برما) میں ایک عام خاندان میں ہوئی۔
دوسری جنگِ عظیم نے ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی پیدا کردی۔
جنگ کے دوران ہیلن کے والد کا انتقال ہو گیا، حالات بگڑتے گئے اور خاندان کو پیدل ہی برما چھوڑ کر ہندوستان کا سفر کرنا پڑا۔
کچھ دن کولکتہ میں رہنے کے بعد وہ ممبئی پہنچے۔
یہاں حالات اتنے خراب تھے کہ والدہ کی معمولی نرس کی ملازمت سے نہ تعلیم کا خرچ چل رہا تھا نہ گھر کا۔
چنانچہ 13 برس کی عمر میں ہیلن نے پڑھائی چھوڑ دی۔
ہیلیَن کی والدہ کی جان پہچان ا±س دور کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر ککّو مورے سے تھی، اور انہی کی بدولت ہیلن کو فلموں میں کام ملنا شروع ہوا۔
انہوں نے 1951 کی فلم ’شبستان‘ میں گروپ ڈانسر کے طور پر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔
وقت کے ساتھ ان کی محنت رنگ لانے لگی۔