National News

نیپال میں آمنے سامنے ہوئے اولی کے حامی اور ’جنریشن زیڈ‘ نوجوان

نیپال میں آمنے سامنے ہوئے اولی کے حامی اور ’جنریشن زیڈ‘ نوجوان

کاتھمنڈو :نیپال کے ’جنریشن زیڈ‘ نوجوان اور برطرف وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی قیادت والی سی پی این یو ایم یل کے حامیوں کا جمعہ کو ایک بار پھر دارالحکومت کاتھمنڈو میں آمنا سامنا ہوا، جبکہ چند دن پہلے ہی ان کے درمیان جھڑپ کے باعث بارا ضلع میں کرفیو لگانا پڑا تھا۔
’جنریشن زیڈ‘ گروپ کے درجنوں زخمی نوجوانوں نے کاتھمنڈو کے مائیتی گھر منڈلا میں سابق وزیر اعظم اولی کے خلاف دھرنا دیا۔ وہ 8 ستمبر کو احتجاجی طلبہ کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے اولی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں، جس میں 76 لوگ مارے گئے تھے۔
جمعہ کا احتجاج نزدیکی بانی-ببرمحل علاقے میں سی پی این یو ایم ایل کی ریلی کے بعد ہوا، جہاں پارٹی سربراہ اولی نے یو ایم ایل رہنماوں اور کارکنوں کو تحفظ دینے کے لیے ’نیشنل والنٹیئرز فورس‘ کے قیام کا اعلان کیا۔ یو ایم ایل کارکنوں اور ’جنریشن زیڈ‘ نوجوانوں دونوں کے پروگرام تقریباً ایک ہی مقام پر اور ایک ہی وقت میں منعقد کیے گئے تھے اور ان کے درمیان کسی بھی تصادم کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں فسادات روکنے والے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔



Comments


Scroll to Top