سورت/نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے سورت میں زیر تعمیر بلٹ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا اور ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیشرفت کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے پہلے بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی ٹیم سے بھی بات چیت کی اور رفتار اور شیڈول کے اہداف کی پابندی سمیت پروجیکٹ کی پیشرفت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے پروجیکٹ پر کام کرنے والے اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم مودی نے ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور (ایم اے ایچ ایس ا?ر) کی پیشرفت کا جائزہ لیا، جو کہ ملک کے سب سے اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے، اور سورت میں زیر تعمیر بلٹ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا۔ یہ منصوبہ ملک کے تیز رفتار رابطے کے دور میں داخل ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
ایم اے ایچ ایس ا?ر ایک 508 کلو میٹر پروجیکٹ ہے، جس میں 352 کلومیٹر گجرات اور دادرا اور نگر حویلی اور 156 کلومیٹر مہاراشٹر میں ہے۔ یہ کوریڈور بڑے شہروں بشمول سابرمتی، احمد آباد، آنند، وڈودرا، بھڑوچ، سورت، بلیمورہ، واپی، بوئسر، ویرار، تھانے اور ممبئی کو جوڑے گا، جو ہندوستان کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں ایک تبدیلی کا قدم ہے۔