National News

حکومت کو ایس آئی آر پر گھیرنے کی تیاری، کانگریس نے 12 ریاستوں کے لیڈروں کو دہلی طلب کیا

حکومت کو ایس آئی آر پر گھیرنے کی تیاری، کانگریس نے 12 ریاستوں کے لیڈروں کو دہلی طلب کیا


نئی دہلی:بہار میں شکست کے بعد کانگریس پارٹی نے ووٹر فہرست کے خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) 2.0 والی ریاستوں کے لیڈروں کو دہلی بلایا ہے کیونکہ پارٹی نئی حکمتِ عملی کے ساتھ عوام کے درمیان جانا چاہتی ہے پارٹی ذرائع کے مطابق بروزمنگل، 18 نومبر کی صبح اندرا بھون میں تمل ناڈو، کیرالہ، مغربی بنگال، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، پڈوچیری، انڈمان، نکوبار جزائر اور لکشدیپ کے پارٹی لیڈروں کو دہلی طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کریں گے اور اس میں لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کانگریس ایس آئی آر معاملے کو لے کر عوام کے درمیان نئی حکمتِ عملی کے ساتھ جانا چاہتی ہے، کیونکہ ووٹر فہرست کی نظرِ ثانی 2.0 والی 12 ریاستوں میں تمل ناڈو، کیرالہ، مغربی بنگال اور پڈوچیری میں سال 2026 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہار انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی ان ریاستوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی۔
ذرائع نے بتایا کہ انڈیا اتحاد بھی آئندہ لوک سبھا اجلاس میں ایس آئی آر کے مسئلے پر زبردست احتجاج کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس معاملے پر نومبر کے آخری ہفتے میں کانگریس دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی کرنے کی تیاری میں ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ایس آئی آر 2.0 پروگرام شروع ہو چکا ہے اور یہ 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن 9 دسمبر کو مسودہ ووٹر لسٹ جاری کرے گا جبکہ حتمی ووٹرفہرست 7 فروری 2026 کو جاری کی جائے گی۔



Comments


Scroll to Top