National News

یوم پیدائش پر خاص : گانوں کو رومانی احساس سے بھر دینے والے ادت نارائن کی زندگی میں کم ہی دکھتا ہے رو

یوم پیدائش پر خاص : گانوں کو رومانی احساس سے بھر دینے والے ادت نارائن کی زندگی میں کم ہی دکھتا ہے رو

بالی وڈ ڈیسک : بالی وڈ کے مشہور گلوکار  ادت نارائن آج اپنا 64 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔  ان کا جنم یکم دسمبر 1955 کو بہار میں ہوا تھا ۔ ان کا پورا نام ادت نارائن جھا ہے ۔  ادت نارائن نے نہ صرف ہندی فلم انڈسٹری کے گانوں کو اپنی آواز دی ہے بلکہ انہوں نے کئی تمل ، تیلگو ، کنڑ، نیپالی سمیت کئی زبانوں میں گانے گائے ہیں ۔ 

PunjabKesari
ادت نارائن نے اپنی کیریئر کا آغاز ایک نیپالی فلم سے کیا تھا ۔ جس کا نام 'سندور ' تھا ۔  ان کی کامیابی ستارہ جب چمکا تب انہوں نے  عامر خان کی فلم 'قیامت سے قیامت تک ' کیلئے 'پاپا کہتے ہیں …' گایا تھا ۔ جس کے لئے انہیں انہیں پہلی بار بہترین میل سنگر کا ایوارڈ ملا تھا ۔ 

PunjabKesari
ادت نارائن نے بالی وڈ میں بیحد رومانٹنگ گانگوں کو اپنی آواز سے نوازا ہے  لیکن ان کی ذاتی زندگی میں رومانیت کم ہی نظر آتی ہے ۔  ادت نارائن نے دو شادیاں کی ہیں ۔ انہوں نے پہلی شادی رنجنا جھا سے کی تھی ۔ دوسری شادی دیپا نارائن سے کی ۔آدتیہ نارائن  ادت نارائن اور دیپا کے بیٹے ہیں ۔  ان کا نام تب کافی سرخیوں میں آیا تھا ، جب انہوں نے پہلی بیوی کو طلاق دئیے بغیر ہی دوسری شادی کرلی تھی ۔ 

PunjabKesari
شروع شروع میں نارائن اپنی پہلی بیوی کو جھوٹا ٹھہراتے کہتے رہے ۔ اس پر ان کی پہلی بیوی نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔ اس کے بعد عدالت میں شادی سے جڑی کوئی فوٹو اور دستاویز دکھائے گئے ۔ تب ادت نے شادی کی قبول کرلی تھی ۔ ایسے میں عدلات نے دونوں بیویوں کو ساتھ رکھنے کا حخم دیا تھا ۔
ادت نارائن کو 2009 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا ۔ انہیں بہترین گلوکاری کے لئے تین بار بہترین میل سنگر کا قومی ایوارڈ بھی مل چکا ہے ، ان کے علاوہ بھی کئی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top