Latest News

غازی آباد سے اپنے گھر جانے والے 2 مسلم بھائیوں کا گوکل پوری میں قتل

غازی آباد سے اپنے گھر جانے والے 2 مسلم بھائیوں کا گوکل پوری میں قتل

نئی دہلی :دہلی تشدد   میںمہلوکین کی تعداد بڑھ کر 42  ہوگئی۔ دہلی کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے یہ تفصیلات فراہم کی ہے۔ معلومات کے مطابق ، اب تک  (جمعہ کی سہ پہر) گورو تیغ بہادر ہسپتال(جی ٹی بی ہسپتال) میں 38 ،لوک نا ئیک  جے  پرکاش ہسپتال(ایل این جے پی ہسپتال) میں 3 اور جگ پرویش چندر ہسپتال میں 1 شخص کی موت ہوگئی ہے۔ اب تک تشدد اور اضطراب میں 275 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں ، جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
دوسری طرف ، شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں دکانیں کھولنے کے ساتھ ہی ، حالات اب معمول پر آتے نظر آرہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک پہلے کی بحال ہورہاہے۔ گذشتہ پیر سے شمال مشرقی ضلع کے تشدد متاثرہ علاقوں میں تقر یباً 7 ہزار نیم فوجی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ امن برقرار رکھنے کے لئے دہلی پولیس کے سیکڑوں اہلکار ڈیوٹی پر ہیں۔ اسی درمیان غازی آباد سے اپنے گھر جانے والے  2 مسلم بھائیوں کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ 
تشدد کے دوران گوکل پوری میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لئے یوپی کے غازی آباد سے پہنچے دو بھائیوں کا قتل کردیاگیاہے۔جمعہ کے روز دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ان کے لواحقین نے جی ٹی بی ہسپتال پہنچ کر مہلوکین کی لاشوں کی شناخت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ، عامر غازی آباد میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور ہاشم اس کا معاون تھا۔ کنبہ کو ابھی تک ان کی لاشیں نہیں مل پائیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کا پوسٹ مارٹم سنیچر کے روز کیا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top