National News

ایران نے حملہ کیا تو 52 ایرانی خاص مقامات کو بنائیں گے نشانہ : ٹرمپ

ایران نے حملہ کیا تو 52 ایرانی خاص مقامات کو بنائیں گے نشانہ : ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کسی بھی امریکی شہری یا امریکی املاک پر حملہ کرتا ہے تو اس کے خلاف انتہائی سنگین اور بہت بڑا حملہ کیا جائے گا۔

PunjabKesari
مسٹر ٹرمپ نے کہاایران اسے ایک انتباہ کے طور پر سمجھے کہ اگر وہ کسی بھی امریکی یا امریکی املاک پر حملہ کرتا ہے تو ہم نے 52 ایرانی مقامات کی نشاندہی کر رکھی ہے جو کہ ثقافتی طور پر ان کے لئے انتہائی اہم ہے۔
امریکی صدر نے کہاایران اس دہشت گردی کے بدلے انتہائی جرات کے ساتھ امریکہ کی کچھ املاک کو نشانہ بنانے کے بارے میں بات کر رہا ہے جس نے ایک امریکی کو مار ڈالا تھا اور کئی دوسرے لوگوں کو بری طرح سے زخمی کر دیا تھا۔

PunjabKesari
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ جوابی کارروائی کا پہلا اشارہ دیتے ہوئے بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے نزدیک ایک علاقے میں مورٹار کے دو گولے داغے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران امریکی فورسز کی تعیناتی والے البلاد ایئر فورس اڈے پر دو راکٹ گرائے گئے ۔ عراقی فوج نے البلاد بغداد میں میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ان میں کسی کے مارے جانے کی خبر نہیں ہے ۔ امریکہ نے بھی کہا کہ اتحاد کا کوئی جوان نہیں مارا گیا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top