Latest News

کیا ہندوستان میں پھر سجے گا '' نمستے ٹرمپ ''کا  اسٹیج؟ امریکی سفیر سرجیو گورنے کیا بڑا خلاصہ

کیا ہندوستان میں پھر سجے گا '' نمستے ٹرمپ ''کا  اسٹیج؟ امریکی سفیر سرجیو گورنے کیا بڑا خلاصہ

 انٹر نیشنل ڈیسک :  ہندوستان  میں امریکہ کے نئے سفیر سرجیو گور نے پیر کو نئی دہلی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے وزیر اعظم مودی اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ذاتی ہم آہنگی کو ہند-امریکہ تعلقات کی اصل طاقت قرار دیا۔ گور نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن ایک سچا دوست ہمیشہ بات چیت کے ذریعے راستہ نکال لیتا ہے۔
صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورے پر بڑا اشارہ
سرجیو گور نے اشارہ دیا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ہی ہندوستان  کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، مجھے پوری امید ہے کہ صدر اگلے ایک یا دو برس کے اندر ہندوستان آئیں گے۔ سفیر نے ہلکے پھلکے انداز میں ٹرمپ کے طرزِ کار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صدر اکثر امریکی وقت کے مطابق رات دو بجے فون کر دیتے ہیں، جو  ہندوستانی  وقت کے لحاظ سے بات چیت کے لیے خاصا موزوں ہوتا ہے۔

PunjabKesari
پیکس سلیکا (PaxSilica) ہندوستان ت کے لیے بڑی سفارتی کامیابی
سفیر گور نے ہندوستان  کو پیکس سلیکا نامی ایک ہائی ٹیک امریکی اقدام میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ اگلے ماہ ہندوستان اس کا مکمل رکن بن جائے گا۔
پیکس سلیکا (PaxSilica) کیا ہے ؟
یہ امریکہ کی قیادت میں قائم ایک اسٹریٹجک اتحاد ہے، جس کا مقصد سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، توانائی اور جدید مینوفیکچرنگ کے لیے ایک محفوظ سلیکون سپلائی چین تیار کرنا ہے۔ اس میں جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور اسرائیل جیسے ممالک پہلے سے شامل ہیں۔
تجارتی معاہدے پر تازہ صورت حال
ہند - امریکہ تجارتی معاہدے پر جمی ہوئی برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے۔ سرجیو گور نے بتایا کہ دونوں ممالک کے حکام سرگرمی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور اگلی اہم ملاقات کل منگل کو ہونے والی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستان ایک بہت بڑا ملک ہے، اس لیے کسی بھی معاہدے کو حتمی شکل دینا ایک پیچیدہ عمل ہے، لیکن دونوں فریق سلامتی، تعلیم اور صحت جیسے شعبوں میں مضبوط شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔



Comments


Scroll to Top