National News

چین سے امریکہ کا ہو سکتا ہے شاندار معاہدہ!ٹرمپ کو شی سے ملاقات کے دوران بڑی امیدیں

چین سے امریکہ کا ہو سکتا ہے شاندار معاہدہ!ٹرمپ کو شی سے ملاقات کے دوران بڑی امیدیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ جنوبی کوریا میں ایشیا-پیسفک اقتصادی تعاون کانفرنس میں چینی صدر سے ملاقات کرتے ہیں تو انہیں شاندار معاہدے کی امید ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین امریکہ کے لیے بہت احترام رکھتا ہے اور جب وہ شی جن پنگ سے ملیں گے تو انہیںشاندار معاہدے کی امید ہے۔
امریکی صدر کے یہ تبصرے اس وقت آئے ہیں جب انہوں نے اسمارٹ فون، لڑاکا طیاروں، الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر بہت سی چیزوں میں استعمال ہونے والے نایاب زمینی عناصر پر بیجنگ کی بڑھتی ہوئی برآمدی پابندیوں پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ نے یہ تبصرے آسٹریلوی وزیر اعظم انتھو نی البانیز کی وائٹ ہاوس (امریکی صدر کی سرکاری رہائش اور دفتر) میں میزبانی کرتے ہوئے کیے۔ امریکہ نے آسٹریلیا کے ساتھ ایک نایاب زمینی عناصر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے ساتھ یہ معاہدہ اہم معدنیات کی پروسیسنگ پر چین کی اجارہ داری کو ختم کر دے گا۔ ٹرمپ نے کہا،مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ ایک شاندار معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ایک بڑا تجارتی معاہدہ ہوگا۔ یہ دونوں ملکوں کے لیے بہت اچھا ہوگا اور یہ پوری دنیا کے لیے بہت اچھا ہوگا۔
جب چین کے اثر و رسوخ کے بارے میں پوچھا گیا، تو ٹرمپ نے کہا کہ بیجنگ نے ہمیں نایاب زمینی عناصر کی دھمکی دی اور میں نے انہیں ٹیرف کی دھمکی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ ایک بالکل منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔ سب کی نظریں ٹرمپ اور شی کے درمیان ایک ممکنہ ملاقات پر ہیں، کیونکہ کسی بھی معاہدے تک نہ پہنچنے کی صورت میں نہ صرف دونوں سپر پاورز کے درمیان تعلقات غیر مستحکم ہو سکتے ہیں بلکہ عالمی معیشت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ٹرمپ نے تصدیق کی کہ وہ اس مہینے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشیا-پیسفک اقتصادی تعاون کانفرنس کے دوران شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ ایشیا-پیسفک اقتصادی تعاون کانفرنس 21 معیشتوں کا ایک گروپ ہے۔ حالانکہ چین نے شی جن پنگ کے جنوبی کوریا کے دورے کے منصوبوں کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن دورے کی تاریخ قریب آنے پر ایسی معلومات سامنے آنا غیر معمولی نہیں ہے۔



Comments


Scroll to Top