National News

سری دربار صاحب میں بندی چھوڑ دِوَس پر 1 لاکھ دیوں کی روشنی اور شاندار آتش بازی

سری دربار صاحب میں بندی چھوڑ دِوَس پر 1 لاکھ دیوں کی روشنی اور شاندار آتش بازی

امرتسر: سری دربار صاحب میں منگل کو بندی چھوڑ دِوَس بڑے ہی عقیدت اور جوش کے ساتھ منایا گیا۔ اس خاص دن پر صبح سے ہی ملک اور بیرون ملک سے تقریباً 3 لاکھ عقیدت مند مندر میں پہنچے۔ سب نے گرو ہرگوبند صاحب جی کی یاد میں ماتھا ٹیکا اور ارداس کی۔ پورے دن مندر میں گرو کی بانی کا کیرتن جاری رہا، جس سے پورا ماحول بھکتی سے بھر گیا۔
شام ہوتے ہو تے سری دربار صاحب کا نظارہ اور بھی خوبصورت لگنے لگا۔ سری دربار صاحب کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجایا گیا۔ مقدس سروور کے چاروں طرف تقریباً 1 لاکھ گھی کے دیے جلائے گئے، جو پانی میں جھگمگاتے ہوئے ایک حیرت انگیز منظر پیش کر رہے تھے۔ عقیدت مندوں نے دیے جلا کر گرو صاحب کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

https://www.facebook.com/reel/1255078483303213
اس کے علاوہ، ہزاروں موم بتیاں بھی جلا کر احاطے کو روشن کیا گیا۔ رات میں شاندار گرین آتش بازی ہوئی، جس نے آسمان کو رنگ برنگی روشنی سے جگمگا دیا۔ اس بار آتش بازی ماحول کا دھیان رکھتے ہوئے بغیر آلودگی کے رکھی گئی۔
گولڈن ٹیمپل کے ہیڈ گرنتھی گیانی رگھبیر سنگھ نے بتایا کہ بندی چھوڑ دِوَس صرف روشنی کا تہوار نہیں ہے، یہ آزادی اور انصاف کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرو ہرگوبند صاحب جی نے گوالیار قلعے میں قید 52 راجاو¿ں کو آزاد کرایا تھا۔ جب وہ امرتسر لوٹے، تو سنگتوں نے دیپ جلا کر اور آتش بازی کر کے خوشی منائی۔ تب سے یہ دن ہر سال عقیدت اور خوشی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
بندی چھوڑ دِوَس کے دن لنگر سیوا مسلسل چلتی رہی۔ پورا امرتسر شہر گرو صاحب کی تعلیمات اور قربانی کے جذبے سے بھرا ہوا دکھائی دیا۔



Comments


Scroll to Top