واشنگٹن: ڈونالڈ ٹرمپ ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس بار ان کے ممکنہ جانشین کے اعلان کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں۔ صرف چھ ماہ قبل دوبارہ صدر بنے ٹرمپ نے عوامی طور پر کہا ہے کہ ان کے بعد امریکہ کی قیادت کرنے کے لئے جے ڈی وینس سب سے مضبوط چہرہ ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ دنیا بھر میں ٹیرف وار کی آگ میں کود پڑے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر مجھے آج کوئی نام لینا ہے تو وینس پسندیدہ ہیں۔ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر رہے، لیکن اشارے بہت کچھ کہہ رہے ہیں۔

MAGA 2.0 کی تیاری!
بہت سے ماہرین ٹرمپ کے اس اعلان کو 2028 کے لیے حکمت عملی کا ٹریلر تصور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ غالبا MAGA ( میک اگین گریٹ امریکہ ) تحریک کو جاری رکھنے کے لیے پہلے سے ہی اسٹیج تیار کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ کیا کہ سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو مستقبل میں وینس کے ساتھ آسکتے ہیں ۔ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اگر وینس صدارت کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو روبیو نائب صدر کے عہدے کے لیے ان کے پارٹنر بن سکتے ہیں۔
جے ڈی وینس کون ہے؟
عمر: 40 سال
سابق بحریہ فوجی
اوہائیو سے سینیٹر (20232-025)
ٹرمپ انتظامیہ میں موجودہ نائب صدر
مضبوط MAGA حامی اور ٹرمپ کے قریبی
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اعلان جلد بازی میں ایک ری پبلکن پارٹی کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش ہے۔ یہ آنے والے برسوں میں وینس کو پارٹی کا چہرہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور ایک جانشین کے انتخاب کے طور پر ٹرمپ کی شبیہ کو مضبوط کرنے کے لیے بھی ایک اقدام ہے۔ اگر ٹرمپ 2028 میں مقابلہ نہیں کرتے ہیں تو، وینس-روبیو جوڑی ریپبلکن امید بن سکتی ہے۔