Latest News

چائے والے ، شعلے ، ڈی ڈی ایل جے ، ہولی-  دیوالی اور سچن تندولکر  تک، ہندوستان کی ہر ادا کے فین ہوئے ٹرمپ

چائے والے ، شعلے ، ڈی ڈی ایل جے ، ہولی-  دیوالی اور سچن تندولکر  تک، ہندوستان کی ہر ادا کے فین ہوئے ٹرمپ

نیشنل ڈیسک:مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ہندوستان اور امریکہ کو ایک قدرتی دوست بتایا اور ہندوستان کی بے مثال ترقی اور اس کے اقدار کی بھرپور تعریف کی ۔ا حمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں ٹرمپ نے بالی وڈ  فلموں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بالی وڈ اور کرکٹ کا بھی ذکر کیا اور شعلے ، ٹی ڈی ایل جے  جیسی فلموں اور سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی جیسے عظیم کرکٹرز کا بھی نام لیا۔

PunjabKesari
مودی کی موجودگی میں  تقریباً 26 منٹ طویل اپنے حظاب کے آغاز میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور ان کی بیوی میلانیا 8000 میل کی دوری طے کرتے ہوئے ہر ایک ہندوستانی کو یہ پیغام دینے کے لے آئے ہیںکہ امریکہ ہندوستان کا احترام کرتا ہے  اور اس سے پیار کرتا ہے  اور ہمیشہ ایک معتمد دوست بنا رہے گا ۔

PunjabKesari
ٹرمپ نے کہا کہ ڈی ڈی ایل جے جیسی بہترین رومانٹک فلموں سمیت ہندوستان میں ہر سال 2000 فلمیں بنائی جاتی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستانی سنیما کا سائز بہت بڑا ہے۔ وہیں اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں دیوالی اور ہولی جیسے بھارتی تہوار کا بھی ذکر کیا۔ ٹرمپ نے سوامی وویکانند کو بھی حوالہ دیا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ  اس استقبال اور احترام  کے لئے  ان کا ملک اور ان کا خاندان ہمیشہ یاد رکھے گا۔

PunjabKesari
انہوں نے اپنے خاص لہجے میں کہا، کہ آج سے  ہندوستان ہمیشہ ہمارے دلوں میں ایک خاص جگہ رکھے گا۔ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی بھی خوب تعریف کی اور ان کے چائے فروخت کرنے والے سے لے کر وزیر اعظم بننے تک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کی کہانی ہندوستانیوں کی  صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی مثال ہے کہ ہندوستانیوں میں کچھ بھی کرنے کی قابلیت ہے۔



Comments


Scroll to Top