روم : تاریخ گواہ ہے کہ جس ملک کا میڈیا طاقتور ہوتا ہے اس ملک نے دنیا میں نہ صرف خود کو ہر شعبے میں منوایا ہے بلکہ دنیا بھر میں بھائی چارے کی شراکت کو بھی کئی گنا بڑھایا ہے۔ لیکن افسوس ہمارے بھارت کا دل ہمارا پنجاب، جس کے موجودہ وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور ان کی عام آدمی پارٹی کی حکومت کے سربراہ اروند کیجریوال جان بوجھ کر پنجاب کے لوگوں کی آواز بلند کرنے والے ہند سماچار اشاعتی گروپ کے پنجاب کیسری، ہند سماچار اور جگ بانی ادارے کے ساتھ تنگ نظر سیاست کے تحت جبر و زیادتی کرتے ہوئے اپنی آمرانہ احکامات کو نافذ کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انڈین اوورسیز کانگریس یورپ کے سینئر رہنما سریندر سنگھ رانا (ہالینڈ) نے کرتے ہوئے کہا کہ پریس جمہوریت کا چوتھا ستون ہے جسے دنیا کی کوئی بھی طاقت نہ ختم کر سکتی ہے اور نہ ہی دباو میں لا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند اشاعتی گروپ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک مقیم بھارتیوں کی بھی پہلی پسند ہے۔ اگر عام آدمی پارٹی کی حکومت نے یہ جبر و زیادتی بند نہ کی تو اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔