Latest News

ٹرمپ کا زبردست جھٹکا: 10 ریاستوں کے 17 امیگریشن ججوں کو بلاوجہ کیا برطرف

ٹرمپ کا زبردست جھٹکا: 10 ریاستوں کے 17 امیگریشن ججوں کو بلاوجہ کیا برطرف

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے عمل کو تیز کرتے ہوئے 10 ریاستوں میں امیگریشن عدالتوں کے 17 ججوں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ جانکاری ان ججوں کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم نے دی۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل انجینئرز، جو کہ امیگریشن کورٹ کے ججوں اور دیگر پیشہ ور افراد کی نمائندگی کرنے والی تنظیم ہے، نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ 15 ججوں کو جمعہ کو اور دو کو پیر کو "بغیر کوئی وجہ بتائے" ہٹا دیا گیا۔
تنظیم نے کہا کہ جن ججوں کو ہٹایا گیا وہ کیلیفورنیا، الینوائے، لوزیانا، میری لینڈ، میساچوسٹس، نیویارک، اوہائیو، ٹیکساس، یوٹاہ اور ورجینیا کی امیگریشن عدالتوں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ تنظیم کے صدر میٹ بگس نے کہا کہ یہ بالکل قابل مذمت اور مفاد عامہ کے خلاف ہے، ایک طرف پارلیمنٹ نے 800 امیگریشن ججوں کی تقرری کی منظوری دی ہے تو دوسری طرف بڑی تعداد میں امیگریشن ججوں کو بغیر کسی وجہ کے ہٹایا جا رہا ہے، یہ مضحکہ خیز ہے۔ ان ججوں کو ہٹانے کا اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے تحت حکام بڑی تعداد میں تارکین وطن کو گرفتار کر رہے ہیں اور متاثرہ فریق عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top