Latest News

بنگلہ دیش میں دردناک حادثہ، بس اور ٹرک میں زور دار ٹکر، 14 لوگوں کی موت

بنگلہ دیش میں دردناک حادثہ، بس اور ٹرک میں زور دار ٹکر، 14 لوگوں کی موت

انٹرنیشنل ڈیسک: بنگلہ دیش کے ڈھاکہ - کھلنا ہائی وے پر منگل کو بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ 'ڈھاکا ٹربیون' اخبار نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ فرید پور میں اس وقت پیش آیا جب کھلنا ڈویژن کے شہر ماگورا جانے والی ایک بس ڈھاکہ کی طرف جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ دو افراد اسپتال لے جاتے ہوئے اور ایک نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک کے مسافر، ڈرائیور اور اسسٹنٹ شامل ہیں۔ ٹرک میں ڈرائیور سمیت 15 افراد سوار تھے۔
'ڈیلی سٹار' نیوز پورٹل نے اپنی رپورٹ میں مرنے والوں کی تعداد 13 بتائی اور کہا کہ مرنے والوں میں سات خواتین، تین مرد اور تین بچے شامل ہیں۔ نیوز پورٹل 'بی ڈی نیوز 24' کی خبر کے مطابق مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد قمر الاحسن تالقدار اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد مرشد عالم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا۔خبر میں تالقدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت نے جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے فوری طور پر 20  ہزار ٹکہ کی رقم جاری کی  اوراتنی ہی رقم زخمیوں کو علاج کے لیے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کو تین تین لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top