Latest News

شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے جائیں گے  پولیس کے اعلیٰ عہدیداران

شاہین باغ مظاہرین سے بات کرنے جائیں گے  پولیس کے اعلیٰ عہدیداران

نئی دہلی :دہلی پولیس کے اے سی پی اور ایس ایچ او شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس عہدیداران ، شاہین باغ کے مظاہرین کو بتائیں گے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے 50سے زیادہ افرادجمع ہونے یا مظاہرہ کرنے پر پر پابندی لگادی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ شاہین باغ کے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں سڑک سے ہٹ جانے کے لئے  کہا جائیگا ۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا وائرس کے وبا پر قابوپانے کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی میں پچا س سے زیادہ افراد کے جمع ہونے یا مظاہرہ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کے روز کہا کہ  اگر دہلی میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے تو ہم اس سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  50 سے زیادہ لوگوں کو ایک جگہ اکھٹا ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شادی کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے، ہو سکے تو شادی کی تاریخ کو ملتوی کر دیں۔
تاہم شاہین باغ کے مظاہرین نے وزیراعلی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے احتیاطی برت رہے ہیں اور شہریت ترمیمی قانون کوواپس لینے تک احتجاج جاری رکھاجائیگا۔ شاہین باغ کے مظاہرین کا کہناہے کہ کورونا وائرس کا خوف دکھانے سے وہ ڈرنے والے نہیں ہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو مشورہ دیاکہ وہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ سے بات چیت کرکے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کریں ۔
 



Comments


Scroll to Top