Latest News

ایسے قانون بنیں کہ پہلوانوں کا جسمانی شوشن نہ ہوسکے

ایسے قانون بنیں کہ پہلوانوں کا جسمانی شوشن نہ ہوسکے

 بھارت کی اعلیٰ سطحی بین  الاقوامی  کشتی  پہلوانوں میں شامل بجرنگ پنیا، ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ، دیپک پنیا، سمت ملک، سنگیتا پھوگاٹ، انشو ملک، سونم ملک اور کوچوں میں  شامل کلدیپ سنگھ، سرجیت مان وغیرہ نے جنتر منتر ، نئی دہلی میں  23 اپریل 2023 کو سرکار کی پینل  رپورٹ کے اوپر عدم اطمینانی کا اظہار  کرتے ہوئے    برج بھوشن شرن سنگھ رب کے صدر،بھارتیہ کشتی سنگھ کے خلاف بھارتیہ مہلا پہلوانوں کے جنسی  استحصال کے الزامات پر   دھرنا مظاہرے شروع  کیا۔
 قابل ذکر ہے کہ  7  مہلاپہلوانوں کے   کناٹ پلیس  نئی دہلی تھانے میں    بر ج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف  جنسی استحصال کے الزامات پر  ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
 اس  احتجاجی مظاہرے کو ہریانہ کی کھاپ پنچایتوں، کسان  نیتاؤں اور ان کی یونین کے ذریعے بھرپور حمایت حاصل  رہی ہے۔بھارت سرکار  نے پہلوانوں کی مرکزی مانگوں میں سے کچھ کو مانتے ہوئے   مثبت فیصلے  لئے ہیں۔
 جیسے  برج بھوشن کے خلاف  مہلا  پہلوانوں  کے جنسی  استحصال کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنا اور 164  کے تحت  اس کے  بیانات درج کرنا  اور 12 مئی 2023 کو  بھارتیہ کشتی  سنگھ  کو بھنگ  کرنا جس کے   نتیجے میں برج بھوشن کی سبھی صدر کے طور پر  اختیارات ختم ہو گئی ہے ۔ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ مطالبات  کو ماننے  کے بعد  دھرنے کی رفتار سست پڑ رہی ہے۔اور لوگوں کے اکٹھے  ہونے کا رجحان اور سمرتھن  بھی کم  مل رہا ہے۔  
جگل کشور



Comments


Scroll to Top