National News

دہشت گردی پاکستان کی جنگی حکمت عملی ہے ، ہندوستان اسی کے مطابق جواب دے گا: پی ایم مودی

دہشت گردی پاکستان کی جنگی حکمت عملی ہے ، ہندوستان اسی کے مطابق جواب دے گا: پی ایم مودی

نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ پاکستان کی طرف سے پروان چڑھنے والی دہشت گردی کوئی پراکسی جنگ نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند جنگی حکمت عملی ہے اور ہندوستان اس کا ویسا ہی جواب دے گا۔ گجرات حکومت کے شہری ترقی کے پروگرا م میں آپریشن سندور پر بات کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہم اسے بالواسطہ جنگ نہیں کہہ سکتے کیونکہ 6 مئی کی رات (پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں پر ہندوستانی حملوں میں)مارے جانے والوں کو پاکستان میں سرکاری اعزاز سے نوازا گیا، ان کے تابوتوں پر پاکستانی پرچم چڑھائے گئے اور ان کی فوج نے انہیں سلامی دی۔
'پاکستان کی دہشت گردی ایک سوچی سمجھی جنگی حکمت عملی ہے'
انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ دہشت گرد سرگرمیاں صرف پراکسی وار نہیں ہیں بلکہ ان کی طرف سے ایک سوچی سمجھی جنگی حکمت عملی ہے، اگر وہ جنگ میں  شامل ہوتے ہیں تو جواب بھی ویسا ہی ملے گا ۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جب بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی، ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان کو اتنی بری طرح سے شکست دی کہ پڑوسی ملک اسے کبھی نہیں بھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہوئے کہ وہ ہندوستان کے خلاف براہ راست جنگ کبھی نہیں جیت سکتے، انہوں نے پراکسی وار کا سہارا لیا اور دہشت گردوں کو فوجی تربیت اور مدد فراہم کی۔
اگر یہ مجاہدین اس دن مارگرائے ہو تے ۔۔۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ''تقسیم کے دوران بھارت ماتا کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور اسی رات کشمیر پر مجاہدین نے پہلا دہشت گرد حملہ کیا'۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان نے مجاہدین کے نام پر دہشت گردوں کی مدد سے بھارت ماتا کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اگر ان مجاہدین کو اس دن مارگرایا ہوتا اور سردار پٹیل کے مشورے پر عمل کیا جاتا تو (دہشت گردانہ حملوں کا)یہ سلسلہ جو گزشتہ 75 سالوں سے جاری ہے، نظر نہ آتا اور نہ آج پہلگام حملہ ہوتا
۔ بتادیں کہ سردار پٹیل کی خواہش تھی کہ جب تک پی او کے کو واپس نہیں لیا جاتا، فوج کو نہیں روکنا چاہیے۔ لیکن سردار صاحب کی باتوں پر عمل نہیں کیا گیا اور اس وقت کی کانگرس حکومت نے اس مشورے کو نظر انداز کردیا۔ 
 



Comments


Scroll to Top