Latest News

لوک سبھا میں کانگرس کے 7 ارکان کی معطلی ختم، سبھی پارٹیوں نے اسپیکر سے کی تھی اپیل

لوک سبھا میں کانگرس کے 7 ارکان کی معطلی ختم، سبھی پارٹیوں نے اسپیکر سے کی تھی اپیل

نئی دہلی: لوک سبھا نے کانگرس کے سات اراکین کی معطلی فوری طور سے ختم کر دی ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے کیبن میں آج ہوئی بین پارٹی میٹنگ کے بعد کانگرس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے ایوان کو خوشگوار طریقے سے چلانے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی اور 5 مارچ کو معطل کئے گئے سات اراکین کی معطلی فوری طور سے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال نے ایوان کو سہل طریقے سے چلانے کے اصول 374 (2) کے تحت کانگرس کے گورو گوگوئی، ٹی این پرتاپن، ڈین کوریا کوس، بینی بہنان، منی کم ٹیگور، گرجیت سنگھ اوجلا اور راج موہن انیتھن کی معطلی واپس لینے کی تجویز پیش کی جسے ایوان نے صوتی ووٹوں سے پاس کردیا۔

https://twitter.com/ANI/status/1237645037376159744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1237645037376159744%7Ctwgr%5E393535353b636f6e74726f6c&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-suspension-of-7-congress-members-of-parliament-has-been-revoked-na-296344.html
اوم برلا 5 مارچ کے اس واقعہ کے بعد پہلی مرتبہ آج ایوان میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے انہیں ذاتی طور پر تکلیف ہوئی تھی اور سبھی اراکین سے اپیل کی کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ایوان کا وقار کم نہ ہو نہیں تو لوگوں کا اعتماد جمہوریت پر سے اٹھ جائے گا۔ اپوزیشن کو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جس موضوع پر بحث اور بات چیت کرنا چاہتے ہیں وہ ان کا یہ مطالبہ پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔
اوم برلا نے کہا کہ رضامندی-غیر رضامندی جمہوریت کی روح ہے۔ رضامندی- غیررضامندی کے ساتھ ایوان میں تنقید اور طنز بھی ہونی چاہئے لیکن یہ سب کچھ وقار کے اندر ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ بین پارٹی میٹنگ میں اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے کہ کوئی بھی رکن دوسرے فریق کی طرف نہیں جائے گا، کسی رکن کو شناخت کرکے الزام اور جوابی الزام نہیں لگایا جائے گا، کوئی بھی رکن ایوان کے درمیان میں نہیں آئیگا اور پلے کارڈ لے کر رکن ایوان میں نہیں آئیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں اس نشست سے کسی بھی رکن کو معطل یا نکالا نہیں جائے۔ اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں پرچے پھینکنا، مارشل سے کاغذ چھیننا، پلے کارڈ لانا مناسب نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتہ ہوئے واقعہ کے بعد ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا گزشتہ واقعہ کو ہم مناسب قرار دیتے ہیں، کیا اس کی تکرار ہونی چاہئے۔



Comments


Scroll to Top