Latest News

نربھیا کیس: قصورواروں نے کھٹکھٹایا بین الاقوامی عدالت کا دروازہ، پھانسی کے خلاف دائر کی عرضی

نربھیا کیس: قصورواروں نے کھٹکھٹایا  بین الاقوامی  عدالت کا دروازہ، پھانسی کے خلاف دائر کی عرضی

نئی دہلی: نربھیا کے قصورواروں نے پھانسی سے بچنے کا ایک نیا داؤ چلا ہے۔ پھانسی کے خلاف انہوں نے بین الاقوامی عدالت میں ( آئی سی جے )  میںعرضی لگائی ہے۔ اس سے پہلے نربھیا کے مجرم مکیش کا پھانسی سے بچنے کا ایک اور داؤ فیل ہو گیا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ نے  اس کی ایک درخواست ٹھکرا دی ،جس میں اس نے اپنی سابق وکیل ورندا گروور کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی تھی۔ اس درخواست میں اس نے اپنے وکیل ایم ایل شرما کے ذریعے سپریم کورٹ میں دوبارہ کیوریٹو اور رحم کی درخواست دائر کرنے کی اجازت لینے کے لئے عرضی دائر کی ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے  چاروں قصورواروں (ونے کمار شرما، پون کمار گپتا، مکیش سنگھ اور اکشے )کو پھانسی دینے کے لئے  ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے۔ کورٹ کی طرف سے جاری ڈیتھ  چوتھے وارنٹ کے مطابق آئندہ 20 مارچ کی صبح 5:30 بجے کے  چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ پھانسی کی سزا دی جانی ہے۔
 3 مارچ کو پھانسی کے لئے کر لی تھی پوری تیاری
 نربھیا کے قصورواروں نے اس سے پہلے سپریم کورٹ، پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے لے کر صدارتی محل تک خود کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی۔گزشتہ 3 مارچ کو پھانسی کے لئے تہاڑ جیل انتظامیہ نے تیاری مکمل کر لی تھی۔ تہاڑ جیل کے حکام نے بتایا کہ پون جلاد  نے تہاڑ میں چاروں قصورواروں کو ڈمی کے ذریعے پھانسی کی مشق بھی کر لیا تھا لیکن بعد میں کورٹ نے اس پر روک لگا دی۔
 



Comments


Scroll to Top