Latest News

عراق : مظاہرہ کے مقام کے قریب دھماکہ، چھ افراد ہلاک، 30 زخمی

عراق : مظاہرہ کے مقام کے قریب دھماکہ، چھ افراد ہلاک، 30 زخمی

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکومت مخالف مظاہرے کے مقام کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے اور تقریباً 30 دیگر زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ میں عراق کے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ جمعہ کو احتجاج کے مقام تحریر اسکوائر کے قریب واقع ٹائرن اسکوائر میں ایک کار کے اندر رکھے گئے بم میں دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے وقت تحریر اسکوائر پر بغداد اور آس پاس کے صوبوں سے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ عراق میں بغداد اور بہت سے جنوبی علاقوں میں اکتوبر سے ہی بڑے پیمانہ پر حکومت مخالف احتجاج و مظاہرے ہورہے ہیں۔اکثر یہ احتجاج پرتشدد ہو جاتے ہیں اور مظاہرین اپنے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کے لئے سرکاری سیکورٹی فورسز کی مذمت کرتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top