Latest News

دس دن میں کانٹریکٹ ختم کرو ورنہ احتجاج ہوگا، ترکی کے خلاف شیو سینا نے کھولا مورچہ

دس دن میں کانٹریکٹ ختم کرو ورنہ احتجاج ہوگا، ترکی کے خلاف شیو سینا نے کھولا مورچہ

ممبئی: ہندوستان پر حالیہ حملوں میں ترکی کی جانب سے پاکستان کو بڑی تعداد میں ڈرون فراہم کیے جانے کے بعد اب ممبئی میں ترکی کی کمپنیوں کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ شیوسینا نے واضح کیا ہے کہ اب کسی بھی ترک کمپنی کو ممبئی میں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ممبئی ایئرپورٹ سے ترک کمپنی کا کانٹریکٹ( ٹھیکہ )منسوخ کرنے کا مطالبہ 
پیر کو شیوسینا لیڈر مرجی پٹیل کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (MIAL) کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے MIAL سے ترک کمپنی CelebiNAS Airport Services India کے ساتھ کیے گئے گراؤنڈ ہینڈلنگ معاہدے کو منسوخ کرنے کو کہا۔
ہم نہیں دیں گے تجارت کی چھوٹ : شیوسینا 
شیو سینا کے رہنما مرجی پٹیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ترکی نے پاکستان کو ڈرون فراہم کیے ہیں جو ہندوستان پر حملوں میں استعمال ہوئے، ایسی صورت حال میں ہم کسی بھی ترک کمپنی کو ممبئی میں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے MIAL کے سی ای او سے کہا ہے کہ وہ 10 دن کے اندر ترک کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کریں۔ MIAL نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس پر کارروائی کریں گے۔
 ممبئی ہوائی اڈے پر 70  فیصد گراؤنڈ ہینڈلنگ ترک کمپنی کے پاس
پٹیل نے بتایا کہ ممبئی ہوائی اڈے پر تقریبا 70  فیصد گراؤنڈ ہینڈلنگ کا کام ترکی کی CelebiNAS کمپنی کرتی ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی ہندوستان سے پیسے کما کر ترکی بھیجتی ہے اور یہی پیسہ پھر پاکستان جیسے ہندوستان مخالف ممالک کی مدد میں استعمال ہوتا ہے۔
 10 دن میں معاہدہ ختم نہ ہوا توکریں گے بڑا احتجاج
شیو سینا نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر 10 دن کے اندر ترک کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ نہیں کیا گیا تو پارٹی اس معاملے پر بڑی تحریک شروع کرے گی۔بتادیں کہ شیوسینا کا ایئرپورٹ یونین پر بھی اثر ہے، جس کی وجہ سے یہ احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top