Latest News

جیوترادتیہ سندھیا کی کار پر پھینکے گئے  پتھر، صوبے میں قانونی نظام ختم: شیو راج سنگھ چوہان

جیوترادتیہ سندھیا کی کار پر پھینکے گئے  پتھر، صوبے میں قانونی نظام ختم: شیو راج سنگھ چوہان

بھوپال :مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شیو راج سنگھ چوہان نے جمعہ کو ریاست کی کانگرس حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں  قانونی نظام کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ بی جے پے میں شامل ہوئے سندھیا کے قافلے کو بھوپال میں کالے جھنڈے دکھائے جانے اور ان کے خلاف ہوئی نعرے بازی کو لیکر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ان کی گاڑی کوروکنے کی کوشش کی گئی۔ ساتھ ہی پتھر بھی پھینکے گئے۔ ایسے میں قانونی نظام پوری طرح سے ختم ہوگیا ہے یہ کہنا غلط نہیں ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1238520137617010688?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238520137617010688&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fcentral-india-madhya-pradesh-bhopal-shivraj-singh-said-law-and-order-have-collapsed-in-the-state-snm-296583.html
اس دوران  شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگر ریاست میں جیوترادتیہ سندھیاکے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوسکتا ہے تو اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صورتحال کس حد تک خراب ہے۔ تو یہ کہنا درست ہوگا کہ ان تمام وجوہات کی وجہ سے حکومت اپنی اکثریت کو کھو یاہے۔ اس کے ساتھ ہی سندھیاکو دکھائے گئے کالے جھنڈوں اور ان کے قافلے پر ہوئے پتھرا کو لیکر شیوراج سنگھ چوہان  نے جانچ کی مانگ کی ہے۔



Comments


Scroll to Top