National News

پوچھ تاچھ میں شرجیل امام نے کیا اعتراف- جوش میں بول دی تھی آسام کو ملک سے کاٹنے والی بات

پوچھ تاچھ میں شرجیل امام نے کیا اعتراف- جوش میں بول دی تھی آسام کو ملک سے کاٹنے والی بات

نئی دہلی:  اشتعال انگیز تقریر کرنے کے ملزم شرجیل امام نے پوچھ تاچھ کے دوران کہاکہ  جوش جوش میں اس نے آسام کو ملک سے کاٹنے کی بات بول دی تھی ۔ اس کے  ساتھ ہی شرجیل امام نے کئی انکشافات کئے ہیں۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم  کی  پوچھ گچھ میں شرجیل نے تسلیم کیا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کی ویڈیو اس کا ہی ہے۔ ویڈیو میں کوئی چھیڑچھاڑ نہیں ہوئی ہے۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے شرجیل امام کو منگل کو بہار کے جہاں آباد کے کاکو تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا۔کچھ دن پہلے شرجیل امام کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وہ آسام کو ہندوستان سے کاٹنے کی بات کہہ رہا ہے۔شرجیل کو دہلی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عدالت کے احاطے کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔جہاں آباد کورٹ نے منگل کو دہلی پولیس کو شرجیل امام کی ٹرانزٹ ریمانڈ دی تھی۔

PunjabKesari
 شرجیل امام کو عدالت میں پیش کر پوچھ گچھ کے لئے دہلی پولیس ریمانڈ پر لینے کی کوشش کرے گی۔ اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں 25 جنوری کو ایس آئی ٹی کرائم برانچ کی طرف سے قانون کی دفعہ 124 اے، دفعہ 153 اے اور دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top