National News

شوسل ٹرینڈ: شاہدآفریدی ہوں گے پاکستان کے اگلے وزیر اعظم! صارفین بولے- یہ تو پاکستان کو بھی بیچ دے گا

شوسل ٹرینڈ: شاہدآفریدی ہوں گے پاکستان کے اگلے وزیر اعظم! صارفین بولے- یہ تو پاکستان کو بھی بیچ دے گا

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی گلے ملتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین آفریدی کے پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے کے قیاس لگا رہے ہیں۔
دراصل، کشمیر معاملے پر دنیا بھر میں بین الاقوامی بے عزتی کروانے کے بعد عمران خان نے  جمعہ کو پاک مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد میں ایک ریلی کی اور بھارت کے خلاف زہر اگلا۔ اس ریلی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی شامل ہوئے اور بھارت کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا۔

PunjabKesari
اس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ کہنے لگے کہ عمران کی طرح یہ بھی کشمیر کشمیر چلاتا رہتا ہے، کرکٹر ہے ، اس لئے  پاکستان کا اگلا وزیر اعظم تو بن ہی سکتا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ'' شاہد آفریدی بھی پورے موڈ میں ہیں اور پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بننے کے لئے اوور کانفیڈینٹ ( حد سے زیا دہ پُر اعتماد) ہیں۔یہ بھی کشمیر کشمیر چلائے گا اور آخر میں پاکستان کو بیچ دے گا'' ۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ ''عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد آفریدی، دہشت گرد ملک پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے''۔


بتا دیں کہ آفریدی نے ٹویٹ کر لوگوں سے اس ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔ آفریدی نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں نے ریلی میں بھارت کا بغیر نام لئے کہا کہ ہم سب کو ہوشیار ہو جانا چاہئے۔ جب تک ہم ہوشیار نہیں ہوں گے، ایک قوم نہیں ہوں گے ،یہ لوگ ہم لوگوں پر ایسے ہی ظلم کرتے رہیں گے۔

 



Comments


Scroll to Top