آپ نے اکثر اپنے گھروں کی چھت پر سیاہ کے کووں بیٹھے دیکھا ہوگا،لیکن کیا آپ نے کبھی سفید کوا دیکھا ہے۔آپ کا جواب ہوگا کہ کوا تو سیا ہ ہوتا ہے ،یہ سفید کہاں سے آ گئے۔تو بتا دیں کہ ہمارے ارد گرد عام طور سیاہ کوے ہی پائے جاتے ہیں، لیکن مدھیہ پردیش میں کبھی کبھی آپ کو سفید کوے دیکھنے کو مل جائیں گے اور کہا جاتا ہے کہ ان کو دیکھنا کافی شبھ ہوتا ہے۔حال ہی میں مدھیہ پردیش کے دتواڑہ میں سفید کوادیکھنے کو ملا، اس سے پہلے سال 2017 میں مدھیہ پردیش کے ستنا میں سفید کوے کو دیکھا جا چکا ہے۔

کس طرح پڑا کووں کا رنگ سیاہ
افسانوی عقائد کے مطابق پہلے کوے سفید رنگ کے ہی ہوتے تھے لیکن امرت کے لالچ نے ان کوسیاہ بنا دیا۔ عقائد کے مطابق کافی وقت پہلے ایک رشی نے ایک سفید کوے کو امرت تلاش کرنے کے لئے بھیجا اور اس کوحکم دیا کہ وہ صرف امرت کی معلومات لاکر دے لیکن اس کے پینے کی غلطی نہ کرے۔کافی سالوں تک وہ کوا امرت کی تلاس میں بھٹکتا رہا اور آخر کار ایک دن اس کی محنت رنگ لائی اور اس نے امرت کو ڈھونڈ لیا۔لیکن تبھی اس کے دل میں امرت پینے کی خواہش آ گئی اور اس نے اسے پی لیا۔
کواواپس سادھو کے پاس لوٹا تو اسے سب سچ بتا دیا۔کوے کے امرت پینے کی بات سن کر سادھو غصہ ہو گیا اور اس پر لعنت بھیج دی ( اس کو شراپ دیا ) کہ وچن پر عمل نہ کرکے اس نے اپنی جس ناپاک چونچ سے مقدس امرت کو جھوٹا کیا ہے لوگ اس سے نفرت کریں گے اور ہمیشہ اس کی برائی کریں گے ۔اتنا ہی نہیں سادھو نے کوے کو اپنے کنڈل کے کالے (سیاہ )پانی میں ڈبو دیا جس سے اس کا رنگ سیاہ پڑ گیا۔تبھی سے کووں کا رنگ پڑ گیا۔

سائنسی وجہ
وہیں سائنسدانوں کی سفید کوے پر مختلف دلیل ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سفید کوابھی دوسرے سیاہ کوے جیسا ہی ہوتا ہے لیکن جینیاتی عیب کی وجہ سے کچھ کووں کا رنگ سفید ہو جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا میں کووں کی کئی ایسی پرجاتیاںہیں جن کے جسم پر کہیں نہ کہیں سفید داغ ہوتا ہے۔