Latest News

پاکستا ن نے پھر دکھائی اکڑ، ہندوستانی طیاروں کے لئے فضائی حدود کو ایک ماہ کے لئے کیا بند

پاکستا ن نے پھر دکھائی اکڑ، ہندوستانی طیاروں کے لئے فضائی حدود کو ایک ماہ کے لئے کیا بند

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع بدھ کو ایک میڈیا رپورٹ میں دی گئی۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ پہلگام میں 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے بعد نئی دہلی کے اقدامات کے بعد ہندوستان کے لیے اپنی فضائی حدود پر پابندی لگا دی تھی۔
یہ پابندی 23 مئی تک ایک ماہ کے لیے لگائی گئی تھی، بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)کے قوانین کے مطابق ایک وقت میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے کے لیے فضائی حدود پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پابندی میں توسیع کے فیصلے کا اعلان بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے۔
 



Comments


Scroll to Top