National News

ایس بی آئی نے کسٹمرز کو کیا آگاہ : بھول کر بھی یہ چیزیں نہ کریں شیئر ، ہو سکتا ہے بڑ انقصان

ایس بی آئی نے کسٹمرز کو کیا آگاہ : بھول کر بھی یہ چیزیں نہ کریں شیئر ، ہو سکتا ہے بڑ انقصان

بزنس ڈیسک : بھارتیہ سٹیٹ بنک (ایس بی آئی ) نے ایک بار پھر اپنے 42 کروڑ سے زیادہ کسٹمرز کو الرٹ کیا ہے ۔ ایس بی ائی نے کسٹمرز کو الرٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کارڈ کی جانکاری خود تک ہی محدود رکھیں ۔ اسے کسی دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں ۔ کیونکہ ملک کا مرکزی بنک آر بی آئی ( ریزرو بنک آف انڈیا) کہتا ہے کہ آپ اپنی  تمام بنک ڈیٹیل کے واحد محافظ ہیں ۔ 

PunjabKesari
ایس بی آئی نے ٹویٹ میں لکھا :
ایس بی آئی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، آپ کو اپنی بنک ڈیٹیل جیسے پاسورڈ ، پن ، او ٹی پی ، سی وی وی، یوپی آئی پن وغیرہ کی جانکاری صرف خود کو ہونی چاہئے ۔ کسی دوسرے کو نہیں ۔ ایس بی آئی نے بتایا کہ RBIKehtaHai کہ جانکار بنیں ، محتاط رہیں ۔ 


بنک کو فوراً دیں اطلاع
ایس بی آئی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کسٹمرز کو بتایا کہ اگر آپ کے بنک کھاتے میں دھوکہ دھڑی ہوتی ہے تو اس کی اطلاع فوراً اپنے بنک کو دیں ۔ RBIKehtaHai کہ آپ کی جانب سے جلدی اطلاع ملنے پر ہم اپنی طرف سے اس پر فوراً کارروائی کر سکتے ہیں ۔ اپنے کھاتے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی سے محتاط رہیں اور ہمیں فوراً اطلاع دیں ۔ 



Comments


Scroll to Top