Latest News

اجیت پوار کی غیر متوقع موت مہاراشٹر کی سیاست کے لیے بڑا نقصان: سنجے راؤت

اجیت پوار کی غیر متوقع موت مہاراشٹر کی سیاست کے لیے بڑا نقصان: سنجے راؤت

پونے:  شیو سینا(یو بی ٹی)کے ایم پی سنجے راؤت نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثہ میں موت کو مہاراشٹر کی سماجی زندگی اور سیاست کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ۔ مسٹر رات نے کہا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی خبر سن کر پوار کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں، لیکن ان کی موت کی تصدیق ایک تباہ کن دھچکا تھی۔ 66 سالہ اجیت پوار، این سی پی کے بانی اور سابقہ رہنما شرد پوار کے بھتیجے تھے۔ اجیت پوارکی بدھ کی صبح بارامتی ایئرپورٹ پر پیش آئے ایک المناک طیارہ حادثے میں ہوگئی ۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار پانچ دیگر افراد کی بھی موت ہوگئی ۔
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اپنے کابینہ ساتھی اجیت پوار کو سیدھا سادہ رہنما قرار دیتے ہوئے آج صبح طیارہ حادثے میں ان کی موت پر تعزیت کی۔ مسٹر شندے نے کہا وہ ایک سیدھے سادے رہنما تھے جن کی انتظامیہ پر مضبوط گرفت تھی۔ وہ فیصلہ سازی کے ہر پہلو کا مطالعہ بغور کیا کرتے تھے۔ وہ بے خوف رہنما تھے۔ مجھے خود اس کا تجربہ ہے۔ میں نے کابینہ میں وزیر اعلیٰ اور اب نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کے ساتھ کام کیا ہے۔ 
مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کی اچانک موت پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ، کابینہ ساتھی، اپوزیشن رہنما اور پارٹی کارکنوں نے خراج عقیدت پیش کیا، ان کی موت کو مہاراشٹر کی سیاست کے لیئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ خبریں پھیلنے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی، پارٹی دفاترمیں پرچم سرنگوں کردیئے گئے اور حامیوں نے جمع ہو کر مہاراشٹر کے ایک بااثر اورمضبوط قوت ارادی والے رہنما کے موت پر سوگ منایا۔
مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بلند پایہ شخصیت، اجیت پوار اپنے صریح انداز، انتظامی ہوشیاری اور گورننس پر مضبوط گرفت کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے بڑے پیمانے پر خدمات انجام دیں اور وزیر مالیات کے طور پر اپنے دور میں ریاست کی معاشی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
راؤت نے کہا کہ، اجیت پوار کے بغیر مہاراشٹر کی سیاست بے رنگ ہو جائے گی۔ وہ ایک کھلے دل، بے باک اور پسندیدہ شخصیت تھے۔ اجیت پوار ممبئی سے بارامتی جا رہے تھے جہاں ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات سے متعلق تین مقررہ عوامی اجتماعات میں شرکت کرنی تھی۔ طیارہ بارامتی پہنچنے کے فوراً بعد لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔



Comments


Scroll to Top