Latest News

ایران سے ہندوستانیوں کی واپسی شروع، زمینی راستے سے بھیجے جارہے آرمینیا

ایران سے ہندوستانیوں کی واپسی شروع، زمینی راستے سے بھیجے جارہے آرمینیا

انٹرنیشنل ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ چوتھے روز میں  پہنچ گئی ہے اور حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے میں حکومت ہند نے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ایک بڑا اور فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔
پہلی کھیپ میں 100 ہندوستانیوں کو نکالا گیا
حکومت کے  ذرائع کے مطابق ہندوستان نے ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے آپریشن تیز کردیا ہے۔ 100 ہندوستانی شہریوں کی پہلی کھیپ کو آج رات تک زمینی راستے سے ایران سے آرمینیا بھیجا جا رہا ہے۔ یہ اقدام نئی دہلی اور تہران کے درمیان سفارتی مذاکرات کے بعد ممکن ہوا ہے۔
10,000 سے زیادہ ہندوستانی ایران میں پھنسے 

  • ایرانی حکومت نے جنگ کے پیش نظر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس سے فضائی راستے سے  نکلنا ناممکن ہو گیا ہے۔
  • ہندوستانی حکومت کے مطابق ایران میں تقریبا 10,000 ہندوستانی شہری اور طلبہ موجود ہیں۔
  • ایرانی حکام نے ہندوستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں مدد کریں گے ۔

ہندوستان نے متبادل زمینی راستے بنائے
اب ہندوستانیوں کو ایران کے پڑوسی ممالک کے ذریعے نکالا جا رہا ہے، جن میں اہم یہ ہیں:
آرمینیا
آذربائیجان
ترکمانستان
افغانستان
انخلاکو محفوظ اور منظم طریقے سے یقینی بنانے کے لیے ان سرحدوں پر خصوصی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔
ہندوستانی سفارت خانہ مسلسل متحرک
تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ پوری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مقامی انتظامیہ اور طلبہ تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
سفارت خانے نے 15 جون کو ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں تمام ہندوستانیوں اور PIO (ہندوستانی نژاد افراد)شہریوں سے کہا گیا کہ:

  • غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
  • سفارت خانے سے رابطہ کریں۔
  • صرف آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز اور ویب سائٹس سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔
     


Comments


Scroll to Top