بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکرنے کانگرس پرسنگین الزام لگایا ہے ۔ ارون جیتلی اور سابق وزیر اعلیٰ بابولال گورکو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے بھوپال میں واقع بی جے پی دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پرگیہ ٹھاکر نے بھاجپا کے سینئر لیڈران کی یکے بعد دیگرے ہو رہی موت کو لیکرعجیب وغریب بیان دیا ہے ۔ انہوںنے خدشہ جتایا ہے کہ اپوزیشن بی جے پی لیڈروں پر'مارک شکتی' کا استعمال کررہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں بیماری کے سبب بی جے پی کے کچھ سینئرلیڈروں کا قبل ازوقت انتقال ہوگیا۔
اس عوامی تقریب میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے ایک قصے کے ذریعہ اپنی بات سامنے رکھی۔ انہوںنے کہا 'میں جب الیکشن لڑرہی تھی، تب ایک مہاراج جی آئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بہت برا وقت چل رہا ہے۔ اپوزیشن ایک 'مارک شکتی' کا استعمال آپ کی (سادھوی پرگیہ ٹھاکر) پارٹی(بی جے پی) اورلیڈروں کے لئے کررہی ہے'۔ حالانکہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکرنے'مہاراج جی' کے بارے میں اطلاع نہیں دی۔
پرگیہ ٹھاکر نے کہا کہ میں یہ بات بھول گئی تھی ، لیکن جب میں یہ دیکھتی ہو کہ ہماری پارٹی کے نیتا یوں ایک کے بعد ایک جار ہے ہیں، تو مجھے ان مہاراج جی کی بات یاد آرہی ہے ۔ بھلے آپ یقین نہ کریں ، لیکن یہ سچ ہے اور یہ ہورہا ہے ۔اس کے ساتھ ہی پرگیہ ٹھاکر منوہر پاریکر ، سشما سوراج ، بابو لال گور اور اب ارون جیتلی کے انتقال کو مہاراج کی بات سے جوڑ دیا۔