Latest News

روز ویلی گھوٹالہ : ای ڈی نے  تین کمپنیوں کی جائیداد قرق کی، ایک شاہ رخ خان کی بھی شامل

روز ویلی گھوٹالہ : ای ڈی نے  تین کمپنیوں کی جائیداد قرق کی، ایک شاہ رخ خان کی بھی شامل

نئی دہلی: انفور سمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی )نے روز ویلی پونجی گھوٹالے سے منسلک ایک منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں تین کمپنیوں کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں قرق  ہیں۔ ان میں سے ایک اداکار شاہ رخ خان کی  آئی پی ایل کرکٹ ٹیم سے منسلک کمپنی بھی شامل ہے۔ یہ معلومات ایجنسی نے پیر کو دی۔ تین کمپنیوں میں  ملٹی پل ریزارٹ  پرائیوٹ  لمیٹڈ، سینٹ جیویرس کالج، کولکتہ اور نائٹ رائڈرس سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
 ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ روز ویلی گروپ سے فنڈز حاصل کرنے والی مختلف یونٹس اور افراد اور متعلقہ یونٹس کی 70.11 کروڑ روپے قیمت کی منقولہ اور غیر منقولہ  جائیدادیں  انسداد منی لانڈرنگ قانون ( پی ایم ایل اے )کی دفعات کے تحت عارضی طور پر  قرق  کی گئی ہیں۔ تین کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس کو بھی قرق کیا  گیا ہے جن میں کل 16.20 کروڑ روپے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ اس کے علاوہ تازہ ترین حکم کے تحت مغربی بنگال کے  پہلے  مدنی پور ضلع میں رام نگر اور مہیش دل واقع 24 ایکڑ زمین، ممبئی کے دلکاپ چیمبرس واقع ایک فلیٹ، کولکتہ کے نیو ٹاؤن میں جیوتی باسو نگر میں واقع ایک ایکڑ زمین اور روز ویلی گروپ کا ایک ہوٹل بھی قرق کیاگیا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی 'کولکتہ  نائٹ رائڈرس  کی ملکیت دی نائٹ رائڈرس سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس ہے اور اس کے ڈائریکٹرز میں اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان کے ساتھ ہی اداکارہ جوہی چاولہ کے شوہر جے مہتہ شامل ہیں۔ ای ڈی  نے کمپنی، اس کے صدر گوتم کنڈو اور دیگر کے خلاف 2014 میں پی ایم ایل اے  کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ کنڈو کو ایجنسی نے کولکتہ سے 2015 میں گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میںای ڈی  نے کولکتہ اور بھونیشور کی عدالتوں میں کئی چارج شیٹ دائر کی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top