Latest News

کورونا وائرس :ملک کی اکانومی کو بچانے کے لئے آر بی آئی  نے کئے 10بڑے اعلانات

کورونا وائرس :ملک کی اکانومی کو بچانے کے لئے آر بی آئی  نے کئے 10بڑے اعلانات



بزنس ڈیسک:کورونا وائرس وبا  کی روک تھام کے لئے ملک میںلاگو 21دن کی پابندیوں کے معاشی و مالی اثرات کو کم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے راحت پیکیج کے ایک ہی دن بعد جمعہ کو ریزرو بنک نے بھی مالیاتی پالیسیوں سے معاشیاتی  شرح کو سہارا دینے کی کوشش کی ۔ ریزرو بنک نے غیرمتوقع  قدم اٹھاتے ہوئے تین اپریل کو مجوزہ مالیاتی پالیسی  کا اعلان سے پہلے ہی ریپو شرح ، ریورس ریپو شرح گھٹانے سمیت کئی  پالیسی  اقدامات کئے۔
ریزرو بنک کے اعلان کی اہم باتیں 
ریپو شرح 0.75 فی صدکم کر 4.4فی صد کی گئی
ریورس ریپو شرح میں0.90 فی صد کی کمی کی گئی ہے
سی آر آر کم کر تین فی صد کیا گیا 
ریپو شرح میں کمی سے کورونا وائرس  وبا کے معاشی اثر سے نپٹنے میں مدد ملے گی
کچے تیل کی قیمتوں  اور مانگوں  میں کمی سے کھدرا افراط زرکم ہوگی
مالیاتی پالیسی کمیشن نے غیر یقینی معاشی ماحول کو دیکھتے ہوئے اگلے سال کے لئے معاشی نمو کی شرح،افراط زر کے بارے میں اندازہ نہیں جتایا 
سی آر آر میں 1فی صد کی کٹوتی ، سی آر آر 3 فی صد پر آیا 
سی آر آر میںکٹوتی، ریپو شرح پر مبنی نیلامی سمیت دوسرے قدم سے بنکوں کے پاس قرض دینے کے لئے اضافی رقم 3.74 لاکھ  کروڑ روپے کے برابر مہیا ہوگی
آر بی آئی  نے قرض دینے والے سبھی مالی تنظیموں کو متواتر قرض کی قسطوں  کی وصولی پر تین ماہ تک ٹالنے کی چھوٹ دی  
ورکنگ سرمایہ پر سود بھگتان نہیںکئے جانے کو چوک  نہیں مانا جائے گا،اس سے قرض دار کی ریٹنگ پر اثر نہیں پڑے گا
کیا ہوتا ہے ریپو
ریپو ریٹ وہ شرح ہوتی ہے جس پر بنکوں کو آر بی آئی  قرض دیتاہے ۔بنک اس شرح سے گراہکوں کو قرض دیتے ہیں۔ ریپو ریٹ کم ہونے سے مطلب ہے کہ بنک سے ملنے والے  قرض سستے ہو جائیں گے۔ جیسے کہ ہوم لون ، وہیکل لون اور دوسرے طرح کے لون ۔ کم ریپو ریٹ ہونے پر بنک کم سود شرح پر لون آفر کر پائیں گے۔اس سے نیا لون سستا ہو جائے گا۔ جبکہ لون لے چکے لوگوں کو یا تو ای ایم آئی میں یا ری پیمنٹ  پیریڈ میں کٹوتی کا فائدہ مل سکتا  ہے
کیا ہوتا ہے ریورس ریپو ریٹ
جس ریٹ پر بنکوں کو ان کی طرف سے آر بی آئی میں جمع رقم پر سود ملتا ہے ، اسے ریورس ریپو ریٹ کہتے ہیں۔ ریورس ریپو ریٹ  بازاروں میں نقد ی کو کنٹرول کرنے میں کام آتا ہے۔ بہت زیادہ نقدی ہونے پر آر بی آئی ریورس ریپوریٹ  بڑھا دیتا ہے
 



Comments


Scroll to Top