Latest News

پاکستان میں ہندوستانی سکھ خاتون سربجیت کور گرفتار، ملک سے چوری چھپے بھاگ کر رچائی تھی مسلمان سے شادی

پاکستان میں ہندوستانی سکھ خاتون سربجیت کور گرفتار، ملک سے چوری چھپے بھاگ کر رچائی تھی مسلمان سے شادی

اسلام آباد: پاکستان کے سفر کے دوران نومبر میں ایک مقامی مسلمان سے شادی کرنے والی  ہندوستانی  سکھ خاتون کو گرفتار کر کے لاہور کے ایک سرکاری پناہ گاہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع نے بدھ کے روز یہ جانکاری دی۔ سربجیت کور (48 )  ان 2,000 سکھ  تیرتھ یاتریوں  ( عقیدتمندوں ) میں شامل تھیں جو گزشتہ سال نومبر میں گرو نانک جینتی سے متعلق تقاریب میں شرکت کے لیے واہگہ سرحد کے راستے ہندوستان سے پاکستان آئے تھے۔ چند دن بعد یاتری واپس اپنے وطن لوٹ گئے، لیکن کور لاپتا ہو گئی۔ بعد میں لاہور پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کور نے پاکستان پہنچنے کے ایک دن بعد چار نومبر کو لاہور سے تقریبا 50 کلو میٹر دور شیخوپورہ ضلع  رہائشی کے ناصر حسین سے شادی کر لی۔
بعد ازاں کور اور حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کر کے شکایت کی کہ پولیس نے شیخوپورہ کے فاروق آباد میں واقع ان کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور ان پر شادی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج فاروق حیدر نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جوڑے کو ہراساں کرنا بند کرے۔ پنجاب حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر عمل کرنے کے بجائے پنجاب پولیس نے جوڑے کو گرفتار کر لیا اور کور کو لاہور کے دارالامان یعنی سرکاری پناہ گاہ بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکام کور کو ملک بدر کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کے شوہر ایک مقدمے کے سلسلے میں پولیس حراست میں ہیں۔
ذریعے نے کہا کہ حکام نے کور کو ملک بدر کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن واہگہ اٹاری سرحد بند ہونے کے باعث وہ ناکام رہے۔ اس سے قبل ایک ویڈیو میں کور نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے ویزا کی مدت میں توسیع کے لیے اسلام آباد میں سفارتی مشن سے رابطہ کیا اور پاکستانی شہریت کے لیے بھی درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں طلاق یافتہ ہوں اور حسین سے شادی کرنا چاہتی تھی، میں اسی مقصد کے تحت یہاں آئی ہوں۔ نکاح کی تقریب سے پہلے کور کو نور نام دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حسین سے خوشی خوشی شادی کی۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ شبہ ہے کہ وہ ایک ہندوستانی جاسوس ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان میں قیام ایک غیر قانونی عمل ہے اور یہ معاملہ پاکستان کی قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top