National News

دو ہفتے میں شادی کے بندھن میںبندھ جائیں گے رنبیر - عالیہ،فرانس میں ہوگی شادی

دو ہفتے میں شادی کے بندھن میںبندھ جائیں گے رنبیر - عالیہ،فرانس میں ہوگی شادی

نئی دہلی : رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی شادی کی خبروں کو لے کر چرچا میں ہیں۔گذشتہ دنوں ان کی شادی کا ایک کارڈ وائرل ہوا تھا،حالانکہ بعد میں پتہ چلا کہ وہ کارڈ جعلی تھا لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ عالیہ اور رنبیر اسی نومبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔سپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر دو ہفتوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔کپل(جوڑا) فرانس میں شادی کرے گا۔ان کی شادی کیلئے شیف رتوڈالیا کو کیٹرنگ کے انتظام کیلئے اپروچ کیا گیا ہے۔بتا دیں کہ انوشکا - وراٹ کی شادی میں بھی رتو نے ہی کیٹرنگ سروس پرووائیڈ کی تھی۔

PunjabKesari
دونوں کی شادی کی خبروں میں کتنی سچائی ہے یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا۔بتا دیں کہ اس سے پہلے ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑہ کی شادی کی خبریں بھی کافی وائرل ہوئی تھیں لیکن یہ خبریں محض افواہ ثابت ہوئیں۔معلوم ہو کہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر رنبیر اور عالیہ کی شادی کا کارڈ وائرل ہوا تھا۔وائرل کارڈ میں شادی کی تاریخ 22جنوری 2020بتائی گئی تھی۔اس وائرل کارڈ پر عالیہ بھٹ کا ری ایکشن بھی آیا تھا۔

PunjabKesari
جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ میم ایک خبر سننے کو ملی ہے کہ 22جنوری 2020کو ۔اتنا سنتے ہی عالیہ زور - زور سے ہنسنے لگی تھیں اور وہاں سے چلی گئی تھیں۔بعد میں یہ خبریں آئی تھیں کہ یہ کارڈ جعلی تھا۔ورک فرنٹ پر عالیہ - رنبیر فلم برہماستر میں ساتھ نظر آئیں گے۔یہ ان کی ساتھ میں پہلی فلم ہے۔اسے ایان مکرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔فلم کا لوگو لانچ ہو چکا ہے۔



Comments


Scroll to Top