دہلی : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کا 'آپریشن سندور' اپنے تمام مقاصد حاصل کرنے اور دہشت گردوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ وہ راشٹرپتی بھون کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
'آپریشن سندور' نتیجہ خیز رہا: راجناتھ سنگھ
پیر کو راج ناتھ سنگھ نے صدر دروپدی مرمو کی طرف سے اپنے دور اقتدار کے دوسرے سال میں دی گئی 51 تقاریر کا مجموعہ جاری کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں راج ناتھ سنگھ نے مرمو کی تعریف کی اور کہا کہ وہ کتاب ' 'Wings to Our Hopes, Volume 2' ( ونگز ٹو آور ہوپس، والیم - 2 ) کو ایک ایسا دستاویز مانتے ہیں جو ہندوستان کے مستقبل کا خاکہ پیش کرے گا۔
عہدیداروں نے کہا کہ یہ کتاب پچھلی جلد کی طرح گورننس، شمولیت اور قومی امنگوں کے بارے میں ایک ابھرتی ہوئی گفتگو پیش کرتی ہے۔
اپنے خطاب میں سنگھ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں مئی میں ہندوستان کی طرف سے شروع کیے گئے 'آپریشن سندور' کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'آپریشن سندور' نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دہشت گردوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔