Latest News

ننکانہ صاحب گوردوارہ حملہ افسوسناک ، تعصب پرستی پرانا زہر، اس کو ختم کرنا ضروری: راہل گاندھی

ننکانہ صاحب گوردوارہ حملہ افسوسناک ، تعصب پرستی پرانا زہر، اس کو ختم کرنا ضروری: راہل گاندھی

نیشنل ڈیسک:کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پاکستان میں ننکانہ صاحب پر بھیڑ کے مبینہ پتھراؤ اور نعرے بازی کے  واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ باہمی احترام اور محبت کی بدولت ہی تعصب کے  زہر کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1213370110615773186
راہل گاندھی نے ہفتے  کو ٹویٹ کر کہا کہ ننکانہ صاحب پر حملہ قابل مذمت ہے اور اس کی کھل کر مذمت کرنی چاہئے۔تعصب پرستی خطرناک ہے اور یہ بہت پرانا زہر ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوتی۔محبت، باہمی احترام اور افہام و تفہیم ہی اس زہر کو ختم کرتا ہے۔اس واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے  مظفر نگر  میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ایسی کسی بھی واقعہ کی مذمت ہونی چاہئے۔
پارٹی کے مرکزی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کر کہا کہ ننکانہ صاحب گوردوارے پر ہوا حملہ انسانیت کے آدرشوں اور مذہبی اقدار کو شرمسار کرنے والا واقعہ ہے۔ اس حملے کے لئے براہ راست پاکستان کی حکومت ذمہ دار ہے۔اس واقعہ کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ننکانہ صاحب کی حفاظت کو یقینی کرے۔کانگرس کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

https://twitter.com/rssurjewala/status/1213314512155070468
غور طلب ہے کہ پاکستان میں سکھ نوجوان سے شادی کرنے والے ایک مسلمان شخص کے خاندان کی قیادت میں کچھ لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کی گرفتاری کی مخالفت میں جمعہ کو یہاں گوردوارہ جائے پیدائش ننکانہ صاحب کے باہر مظاہرہ کیا۔خبروں کے مطابق ہجوم نے گوردوارے پر دھاوا بول دیا اور سکھ عقیدتمندوںپر پتھرا ؤ کیا ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

 



Comments


Scroll to Top