Latest News

جسٹس مرلی دھر کے تبادلے پر راہل گاندھی کو یاد آئے جج لویا، پرینکا اور سرجیوالانے بھی اٹھائے سوال

جسٹس مرلی دھر کے تبادلے پر راہل گاندھی کو یاد آئے جج لویا، پرینکا اور سرجیوالانے بھی اٹھائے سوال

نیشنل ڈیسک: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی تشدد کیس میں سماعت کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر کے تبادلے پر سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے انصاف کو بند کرنے کی کوشش کی ہے۔ راہل گاندھی نے  آنجہانی  جج لویا کیس کا ذکر کرتے ہوئے حکومت پر طنز کسا۔

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1232878634165137410?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232878634165137410&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-violence-sonia-gandhi-priyanka-gandhi-vadra-president-ramnath-kovind-modi-government-1-1167419.html
کانگریس لیڈر نے ویروار کو ٹویٹ کر لکھا کہ بہادر جج لویا کو نمن، جن  کا ٹرانسفر نہیں کیاگیا تھا ۔ دراصل، سپریم کورٹ ل کی کالجیم کی 12 فروری کی سفارش کو بدھ کو صدر رام ناتھ کووند نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے سے بحث کے بعد منظوری دے دی۔ جسٹس مرلی دھر کا ٹرانسفر پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں کر دیا گیا  ہے ۔  اس تناظر میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔  اس کے بعد سے ہی ان کے ٹرانسفر کو لیکر سیاست گرمائی ہوئی ہے ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ مرلی دھر وہی جج ہیں جنہوں نے بدھ کو دہلی تشدد معاملے میں پولیس کو پھٹکار لگاتے ہوئے تین بی جے پی لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر کے لئے کہا تھا۔ اب کانگرس اس مسئلے پر کئی سوال کھڑے کر رہی ہے۔

https://twitter.com/rssurjewala/status/1232970256701771777?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232970256701771777&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps%253A%252F%252Ftwitter.com%252Frssurjewala%252Fstatus%252F1232970256701771777%26widget%3DTweet
کانگرس ترجمان  رندیپ سرجیوالا نے بھی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو بچانے کے لئے آدھی رات کو ہی حکومت نے  جج مرلی دھر کا ٹرانسفر چندی گڑھ کر دیا۔ ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی حکومت اقتدار کے نشے میں چور ہے اور وہ اس ملک کے آئین ملک کی عدلیہ کو کمزور کرتی جا رہی ہے۔

PunjabKesari

https://twitter.com/priyankagandhi/status/1232871754034380800?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1232871754034380800&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fdelhi-violence-sonia-gandhi-priyanka-gandhi-vadra-president-ramnath-kovind-modi-government-1-1167419.html
اس سے پہلے جسٹس ایس مرلی دھر کے تبالے پر پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ آدھی رات کو جسٹس مرلی دھر کا تبادلہ افسوس ناک اور شرمناک ہے۔ حکومت طاقت کے زور پر انصاف پسندوں کا منہ بند کرنا چاہتی ہے۔



Comments


Scroll to Top