Latest News

کانگرس کا سوال- بی جے پی بتائے پلوامہ شہیدوں کے فنڈ کا کیا ہوا؟

کانگرس کا سوال- بی جے پی بتائے پلوامہ شہیدوں کے فنڈ کا کیا ہوا؟

نئی دہلی: کانگرس نے جمعہ کو الزام لگایا کہ حکومت نے  'بھارت کے ویر' فنڈ کا استعمال نہیں کیا اور پلوامہ حملے کے کئی شہیدوں کے خاندان اب تک مدد کی انتظار کر رہے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان جے ویر شیر گل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس فنڈ میں 250 کروڑ روپے کی رقم ہے، لیکن شہیدوں کے خاندانوں کو وعدے کے مطابق رقم نہیں دی  جا رہی  ہے ۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا، '' بی جے پی حکومت نے 'بھارت کے ویر' فنڈ کا قیام کیا  تاکہ شہیدوں کے خاندانوں کی مدد کے لئے اس فنڈ سے پیسے دئیے جائیں۔ پلوامہ حملے کے بعد یہ فنڈ 12 گنا بڑھ گیا کیونکہ  ملک کے عوام جانتے تھے کہ شہیدوں کے خاندانوں کو مدد کی ضرورت ہے۔ شیر گل نے کئی شہیدوں کے خاندانوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ' اس فنڈ میں 250 کروڑ روپے ہے، لیکن پلوامہ حملے میں شہید کے خاندانوں کو ایک روپیہ نہیں دیا گیا، جبکہ لاکھوں روپے دینے کا وعدہ کیا گیا۔
ادھر، کانگرس کی نوجوان یونٹ بھارتیہ یووا کانگر س نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کی یاد میں انڈیا گیٹ پر موم بتی مارچ نکالا ، جس میںتنظیم کے عہدیدار اور کارکن شامل ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 فروری کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں شدید دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ یہ حملہ جموں سرینگر شاہراہ پر سی آر پی ایف کے قافلے کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
 



Comments


Scroll to Top