Latest News

بنجابی گلوکارہ افسانہ خان نے اسکولی بچوں کے سامنے گائے متنازعہ گانے، نوٹس جاری

بنجابی گلوکارہ افسانہ خان نے اسکولی بچوں کے سامنے گائے متنازعہ گانے، نوٹس جاری

نیشنل ڈیسک: پنجابی گلوکارہ  افسانہ خان اپنے گانوں کے لئے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اس بار وہ ایک تنازعہ کو لے کر  چرچا میں آ گئی ہیں۔ جی ہاں، پنجاب کی گلوکارہ افسان  اسکول کے بچوں کے سامنے  غیر مناسب  اور متنازعہ گانوں کو پیش کر کے تنازعات سے گھر گئی ہیں۔ 

PunjabKesari
دراصل، معاملہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے آبائی گاؤں بادل کا ہے، جہاں افسانہ نے بچوں کے سامنے سدھو موسے والا اور منکیرت اولکھ سمیت کئی گلوکاروں کے متنازعہ  گانے پیش کئے ۔بتا دیں کہ افسانہ خان نے جن بچوں کے سامنے یہ گیت پیش کئے ہیں وہ دسویں کلاس تک کے تھے ۔ان گانوں میں ہتھیاروں اور تشدد کا ذکر ہے اس لئے  انہیںغیر مناسب  بتایا جا رہا ہے۔
وہیں افسانہ کا جب اسکول کے بچوں کے سامنے  یہ گانے  پیش کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا تو اسکول پرنسپل نے یہ کہہ کر پلہ جھاڑ لیا کہ وہ اس وقت اسکول میں نہیں تھی۔ اسکول پرنسپل نے یہ دلیل بھی دی کہ افسانہ اسی گاؤں کی رہنے والی ہیں اور اسی اسکول میں پڑھی ہیں۔وہ اکثر یہاں آتی رہتی ہیں۔

PunjabKesari
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجابی زبان کی حمایت میں لڑائی لڑنے والے پنڈت راؤ  دھرینور نے گلوکارہ افسانہ کے خلاف تعلیم کے سیکرٹری  سے شکایت کی۔انہوں نے ضلع تعلیم افسر کو تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ فی الحال محکمہ تعلیم نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top