Latest News

پڈوچیری اسمبلی میں سی اے اے،این آرسی،این پی آر کے خلاف تجویز پاس

پڈوچیری اسمبلی میں سی اے اے،این آرسی،این پی آر کے خلاف تجویز پاس

پڈوچیری: پڈوچیری اسمبلی نے بدھ کو خصوصی اجلاس کے دوران بدھ کو شہریت ترمیمی قانون(سی اے  اے)قومی شہریت رجسٹر(این آرسی)اور قومی آبادی  رجسٹر(این پی آر)کے خلاف تجویز پاس کی  اور مرکزی حکومت سے ان قانونوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ تجویز کے پاس ہونے کے وقت ایوان میں اپوزیشن کے اراکین موجود نہیں تھے۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی نے اس سلسلے میں تجویز پیش کی ۔ اسمبلی اسپیکر وی پی سیواکولندھو نے اعلان کیا کہ تجویزصوتی ووٹوں سے پاس ہوئی ۔
اس کے ساتھ ہی  قانون کی مخالفت میں تجویز پاس کرنے والی پڈوچیری پہلی مرکزکے زیر انتظام   ریاست   بن گئی ہے۔ اس سے پہلے ویسٹ بنگلہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، پنجاب اور کیرل ریاستوں کی اسمبلی سی اے اے  کے خلاف تجویز پاس کر چکی ہے۔ 
بتا دیں کہ گزشتہ 2 فروری کو پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی نے کہا تھا کہ سی اے اے کی مخالفت میں 12 فروری کو اسمبلی میں تجویز لائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے سی  اے اے  ، نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این سی آر) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کی مخالفت میں وسیع سطح پر دستخط مہم کی شروعات کی گئی ہے۔
اس سے پہلے ریاستی حکومت کی طرف سے اس قانون کے خلاف پیشکش لائے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین ممبران اسمبلی نے اسمبلی سے واک آؤٹ کرکے احتجاج کیا ۔



Comments


Scroll to Top