National News

شہریت قانون پر مغربی بنگال میں بوال، ممتانے دی کارروائی کی وارننگ

شہریت قانون پر مغربی بنگال میں بوال، ممتانے دی کارروائی کی وارننگ

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے  ترمیمی شہریت قانون کے خلاف ریاست میں مختلف مقامات پر پر تشدد مظاہرے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو ہفتے کو کارروائی کی وارننگ دی ہے ۔بینر جی نے لوگوں سے  امن قائم کرنے اور جمہوری طریقے سے مظاہرے کرنے کی درخواست کی۔

PunjabKesari
وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  انہوں نے کہا کہ  ' قانون اپنے  ہاتھوں میں مت لیجئے۔ سڑک اور ریل ٹریفک جام مت کیجئے ۔ سڑکو ں عام لوگوں کے پریشانی کھڑی مت کیجئے'۔ انہوں نے کہا کہ  'سرکادی جائیداد کو نقصان مت پہنچائیے۔ جو لوگ پریشانیاں کھڑی کرنے کے قصوروار پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کارروئی کی جائے گی '۔  

PunjabKesari
وزیر اعلیٰ  نے دوہرایا کہ ترمیمی شہریت  قانون اور این آر سی کا ریاست میں کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ  ' ہماری اپیل ہے کہ  لوگوں کے درمیان بھرم مت پھیلائیے'۔ترمیمی شہریت قانون کو لیکر ملک  پوری ریاست میں مظاہرے ہو رہے  ہیں اور لوگ ریلوے سٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ وہ اس قانون کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کر رہے  ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top