Latest News

نیپال میں ہندو راشٹر کے لئے سڑکوں پر اترے لوگ، راج شاہی حامی مظاہرے کے دوران سابق وزیر داخلہ گرفتار ( ویڈیو)

نیپال میں ہندو راشٹر کے لئے سڑکوں پر اترے لوگ، راج شاہی حامی مظاہرے کے دوران سابق وزیر داخلہ گرفتار ( ویڈیو)

کھٹمنڈو: نیپال کے سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا اور تقریبا نصف درجن دیگر کو اتوار کے روز کھٹمنڈو میں راج شاہی ( بادشاہت ) کے حامی احتجاج کے دوران ایک محدود علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کے ا لزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔راج شاہی کی بحالی اور نیپال کو ایک ہندو ملک کے طور پر قائم کرنے کی تحریک کے چوتھے دن راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی (RPP)  نیپال سمیت  راج شاہی کے حامی گروپوں نے آندولن کے چوتھے دن  یہاں نارائن چوک میں احتجاج کیا۔

https://x.com/nepalkhabar/status/1929125036918476840
کھٹمنڈو ویلی پولیس کے ترجمان اپل بوہورا نے کہا کہ آر پی پی کے چیئرمین اور کٹر راج شاہی  کے حامی راجیندر لنگڈن احتجاج کی قیادت کر رہے تھے اور مظاہرین نے جب حفاظتی حصار توڑ کر وزیر اعظم سرکاری رہائش گاہ  بلو واٹر کی طرف آگے بڑھنے کی کوشش کی  تو پولیس کے ساتھ اس وقت جھڑپ ہوئیبالواتار کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ بوہرا نے کہا کہ تھاپا اور دیگر کو نارائن ہیٹی پیلس میوزیم علاقے کے ارد گرد محدود زون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا 1200 راج شاہی کے حامیوں نے احتجاج میں حصہ لیا، جمہوری نظام کے خلاف اور  راج شاہی کے حق میں نعرے لگائے۔ بوہرا نے کہا کہ مظاہرین نے سابق بادشاہ گیانیندر شاہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وزیر اعظم کے پی اولی کی قیادت میں حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بادشاہت بحال نہیں ہوتی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔



Comments


Scroll to Top