Latest News

وزیر اعظم کا سعودی عرب بس حادثے پر افسوس کا اظہار

وزیر اعظم کا سعودی عرب بس حادثے پر افسوس کا اظہار

نئی دہلی:  وزیرِاعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سعودی عرب کے مدینہ منورہ میں پیش آئے بس حادثے میں ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ جا رہی زائرین کی بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مہلوکین کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'میری ہمدردی متوفیوں کے کنبے کے ساتھ ہے، جنہوں نے اپنے عزیز کھو دیے، میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتا ہوں'۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ حادثہ پیش آیا، بس مکہ سے مدینہ جا رہی تھی، رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ اسی دوران وزیرِخارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ 'سعودی عرب کے مدینہ میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ پیش آئے حادثے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
ریاض میں ہمارا سفارت خانہ اور جدہ میں تجارتی قونصلیٹ اس حادثے سے متاثر ہندوستانی شہریوں اور ان کے کنبے کو مکمل مدد فراہم کر رہے ہیں۔ غمزدہ کنبے کے لیے ہماری ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پراتھنا کرتا ہوں۔
اس دوران متاثرہ زائرین اور ان کے کنبے کی مدد کے لیے جدہ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔ تلنگانہ حکومت نے بھی معلومات اور امداد فراہم کرنے کے لیے حیدرآباد میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top