Latest News

اعظم اور عبداللہ خان کو 7 سال کی سزا، اس معاملے میں کورٹ نے سنایا فیصلہ

اعظم اور عبداللہ خان کو 7 سال کی سزا، اس معاملے میں کورٹ نے سنایا فیصلہ

 لکھنؤ :  دو پین کارڈ معاملے میں سماج وادی پارٹی کے  لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ کو سات-سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔  بتا دیں کہ عدالت نے یہ سزا اس لیے سنائی ہے کیونکہ الزام تھا کہ عبداللہ اعظم دو-دو پین کارڈ رکھتے تھے۔ دو مہینے کے اندر پھر جیل جائیں گے اعظم خان۔ 
کیا ہے پورا معاملہ؟
 بتا دیں کہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخاب لڑنے کے قانون کی خلاف ورزی کی۔ الزام ہے کہ جس وقت انہوں نے اسمبلی کا انتخاب لڑا، ان کی عمر قانون کے مطابق کم تھی۔ ایسے میں عبداللہ خان نے دوسرا پین کارڈ بنوا لیا اور اس میں اپنی عمر زیادہ دکھا دی۔ اس کے بعد عبداللہ اعظم خان نے اسمبلی کا انتخاب لڑا۔ اسی کیس میں اعظم خان پر الزام تھا کہ انہوں نے یہ پوری سازش رچی اور بیٹے کا ساتھ دیا۔
 اب اس معاملے میں رام پور عدالت نے اعظم اور ان کے بیٹے عبداللہ کو مجرم قرار دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے چھ سال پہلے سول لائنز کوتوالی میں اعظم خان اور عبداللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
ملی  جانکاری  کے مطابق، اعظم کے بیٹے عبداللہ کے ایک پین کارڈ میں تاریخ پیدائش پہلی جنوری 1993 ہے جبکہ دوسرے میں تاریخ پیدائش 30 ستمبر 1990 درج ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کیا اور عبداللہ کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی تھیں۔ پین کارڈ معاملے میں اعظم خان بھی ملزم تھے۔
حال ہی میں باہر آئے تھے اعظم خان
دس بار کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان حال ہی میں تقریبا دو سال بعد جیل سے باہر آئے تھے، لیکن ان پر ابھی بھی کئی کیس چل رہے ہیں اور انہیں میں آج پین کارڈ معاملے پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top