Latest News

شام 5:15 بجے آگرہ  پہنچیں گے امریکی صدر، بیوی کے ساتھ کریں گے تاج محل کا دیدار، تیاریاں زوروں پر

شام 5:15 بجے آگرہ  پہنچیں گے امریکی صدر، بیوی کے ساتھ کریں گے تاج محل کا دیدار، تیاریاں زوروں پر

نیشنل ڈیسک:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  دنیا کے سب سے بڑے موٹیرا کرکٹ  اسٹیڈیم احمداآباد میں  وزیر اعظم مودی کے ساتھ  نمستے ٹرمپ  پروگرام میں حصہ لینے کے بعد  میگا شو کے بعد اب آگرہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ شام کو 5:15 بجے تاج محل پہنچے گے جہاں ٹرمپ اپنی بیوی  میلانیا کے ساتھ تاج محل  کا دیدار کریں گے ۔ 

PunjabKesari
گول چکروں  پر استقباالیہ بڑے بڑے ہورڈنگس اور امریکی اور بھارتیہ جھنڈوں کے ساتھ آگرہ سخت  سکیورٹی انتظامات کے بیچ پیر کو امریکی صدر ٹرمپ کا خیر مقدم کر نے کے لئے تیار ہے۔ شہر کے انتظامیہ نے اس بڑے موقع کے لئے کمر کس لی ہے  اور آگرہ کا بہترین چہرہ دکھانے کا تیاریاں آحری مرحلے میں ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1231877185872580610?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231877185872580610&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fdonald-trump-india-visit-live-updates-pm-narendra-modi-781.html
وہیں اس سے پہلے ٹرمپ نے موٹیرا اسٹیڈیم میں منسلک بھاری بھیڑ کو خطاب کیا اور پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی  کو بناہ دینا بند کرے کیونکہ  بھارت اور امریکہ اب یہ سب برداشت نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کافی سخت مذاکرات کار ہیںاور بھارت طاقتور  ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا۔

https://twitter.com/ANI/status/1231877185872580610?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231877185872580610&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fdonald-trump-india-visit-live-updates-pm-narendra-modi-781.html
آگرہ کے کمشنر انل کمار نے بتایا، '' ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور امریکی صدر اور ان کے وفد کو بہترین آگرہ دکھانے کی خواہش ہے۔ کھیریا ہوائی اڈے پر شاید 4 بج کر 30 منٹ ٹرمپ کی آمد پر سینکڑوں آرٹسٹ 'میور رقص پیش کرے  گے ۔ آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ پربھو  این سنگھ نے بتایا کہ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین  پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہوائی اڈے پر پہنچنے پر امریکی صدر کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے استقبال میں اتوار کی رات تک ہوائی اڈے پر بڑے  کٹ آؤٹ لگائے گئے ہیں۔ 

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1231877185872580610?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231877185872580610&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fnews%2Fliveblog%2Fdonald-trump-india-visit-live-updates-pm-narendra-modi-781.html
 شہر میں پرانی سڑکوں کی مرمت ہو رہی ہے، سڑک ڈیوائیڈروں کو پینٹ کیا جا رہا ہے اور   غیر قانونی  بینروں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جس راستے سے ٹرمپ کا قافلہ گزرے گا ،  وہاں کی دیواروں پر برج انداز میں پینٹنگ کی جا رہی ہیں۔ تاج محل کے احاطے میں سنگ مرمر اور چوناپتھر کو صاف کیا جا رہا ہے۔ مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی موت کے بعد ان کی یاد میں 17 ویں صدی میں تاج محل بنوایا تھا۔ اس کی تعمیر 20 سال میں مکمل ہوئی تھی ۔
 
Comments

Scroll to Top