Latest News

سی اے اے  مخالف ریلی میں شامل ہونے پر پولینڈ کے طالب علم کو ہندوستان چھوڑ نے کا حکم

سی اے اے  مخالف ریلی میں شامل ہونے پر پولینڈ کے طالب علم کو ہندوستان چھوڑ نے کا حکم

کولکتہ:جادھوپور یونیورسٹی میں پڑھنے والے پولینڈ کے ایک طالب علم کو غیر ملکی شہری علاقائی رجسٹریشن آفس ( ایف آر آر او)نے ملک چھوڑ کر جانے کو کہا ہے۔ یونیورسٹی کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ کولکتہ میں  شہر یت ترمیمی  قانون( سی اے اے )کی مخالفت میں نکالی گئی ریلی میں طالب علم کے حصہ لینے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
اس واقعہ سے ٹھیک پہلے وشو بھارتی یونیورسٹی کی بنگلہ دیشی  طالبہ کو ایف آر آر او نے اسی  طرح کی ہدایت جاری کی تھی ، جب طالبہ  نے احاطے میں سی اے اے  مخالف  مظاہرے کی  تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تھی۔ 

PunjabKesari
ایف آر آر او نے تھمایا نوٹس
 جادھوپوریونیورسٹی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ تقابلی ادب کے طالب علم پولینڈ کے کامل سیدسنسکی کو ایف آر آر او نے  اپنے کولکتہ دفتر میں آنے کو کہا تھا اور وہ 22 فروری کو گیا بھی تھا۔ ذرائع نے بتایا، 'سیدسنسکی  کو ایف آر آر او نے ایک نوٹس تھما دیا اور نوٹس کی تاریخ سے دو ہفتے کے اندر اندر ملک چھوڑ کر جانے کو کہا۔  ویزا پر ہندوستان میں رہ رہے غیر ملکی شہری کے مبینہ طرز عمل کو غلط بتاتے ہوئے  طالب علم کویہ نوٹس دیا گیا۔

PunjabKesari
یونیورسٹی کے ذرائع نے کہا کہ بہت سے استاد اور بائیں بازو کے طالب علموں کا خیال ہے کہ سیدسنسکی کو گزشتہ سال دسمبر میں شہر کے مولالی علاقے میں سی اے اے مخالف ریلی میں شامل ہونے کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے، جہاں ایک بنگالی روزنامہ نے اس کا انٹرویو لیا تھا اور اگلے دن اس پر ایک چھوٹی سی خبر چھپی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ  سید سنسکی   کا کسی سیاسی نظریے کے  تئیں جھکاؤ نہیں ہے لیکن اس کے مظاہرے میں جوش و جذبے  تصاویر کھینچے  جانے کی وجہ اس کے لئے مصیبت کھڑی ہو گئی ہے ۔سف سنسکی کواس سال تیسرے سمسٹر کے امتحان دینا تھا ۔اس سے رابطہ نہیں ہو پایا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سرنجن داس  اور رجسٹرار سنیہامنجو باسو نے بھی فون نہیں اٹھایا۔



Comments


Scroll to Top